جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر میں بین الاقوامی دہشت  گرد فنڈنگ نیٹ ورک بے نقاب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-08
in اہم ترین
A A
این آئی اے کا ہندواڑہ نارکو ٹیررازم کیس میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
جموں کشمیر میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کو مالی مدد فراہم کرنے والے ایک منظم نیٹ ورک کا پردہ فاش کرتے ہوئے سرینگر کی این آئی اے عدالت نے دو اہم ملزمان پر دہشت گردی کی فنڈنگ سے متعلق دفعات کے تحت فردِ جرم عائد کر دی ہے ، جبکہ پاکستان میں مقیم لشکرِ طیبہ کے ایک اہم ہینڈلر سمیت مزید افراد کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے ۔
یہ کیس پولیس اسٹیشن کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر کے زیرِ تفتیش ایف آئی آر نمبر۲۰۲۴/۰۲سے تعلق رکھتا ہے ، جس میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ یو اے پی اے کی دفعات۲۳‘۳۸‘۳۹‘۴۰؍اور آئی پی سی کی دفعہ۱۲۰بی کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔
پولیس کے مطابق شبیر احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن کھادرموہ، کاکہ پورہ اور جاوید احمد یتو ولد عبدالمجید ساکن پتل باغ، پامپور نے بیرونِ ملک مقیم لشکرِ طیبہ کے ہینڈلر سمامہ عرف بابر عرف الیاس کی ہدایت پر ایک ٹرانس نیشنل فنڈنگ نیٹ ورک کا حصہ بن کر جموں و کشمیر میں سرگرم دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کی۔
تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ شابیر احمد بٹ نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران سعودی عرب کے شہر مدینہ میں بڑی رقم لشکرِ طیبہ کے کارندوں سے وصول کی۔ اس کے بعد دیگر کشمیری زائرین کے ذریعے یہ رقوم کشمیر پہنچائی گئیں، جہاں شبیر نے انہیں ہندوستانی کرنسی میں تبدیل کرکے مقامی دہشت گردوں اور ان کے اہلِ خانہ کو فراہم کیا۔
تفتیشی ایجنسی کے مطابق جاوید احمد یتو نے شبیر کو پاکستان میں مقیم ہینڈلر سے رابطہ کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا اور وہ اس پورے نیٹ ورک کی کڑیوں کو جوڑنے میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے ۔
کیس کی تفتیش کو مزید وسعت دیتے ہوئے پولیس نے محمد ایوب بٹ ساکن کاٹھی پورہ، چاڈورہ، بڈگام اور محمد رفیق شاہ ساکن قمر واری، سری نگرکو بھی گرفتار کیا ہے ۔ ان کی تحویل سے الیکٹرانک آلات، بینک اسٹیٹمنٹس، ٹرانزیکشن ریکارڈز اور دیگر اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں، جن سے دہشت گردی کے لیے حوالہ ذرائع کے استعمال کے ناقابلِ تردید ثبوت حاصل ہوئے ہیں۔
کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر نے اس کارروائی کو دہشت گردی کے مالی نیٹ ورک کو توڑنے کی جانب ایک فیصلہ کن قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی فرد یا نیٹ ورک دہشت گردی کے فروغ میں مالی یا دیگر کسی صورت میں معاونت کرے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
سی آئی کے کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر پولیس کی انسدادِ دہشت گردی حکمتِ عملی کا اہم حصہ بن کر وہ ایسی خفیہ سازشوں کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اودھم پور:سی آر پی ایف گاڑی حادثے کا شکار‘۳ جوان ہلاک

Next Post

کولگام آپریشن ساتویں روز میں داخل‘دہشت گردوں کی تلاش جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
بارہمولہ جھڑپ میں زخمی فوجی اہلکار دم توڑ بیٹھا

کولگام آپریشن ساتویں روز میں داخل‘دہشت گردوں کی تلاش جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.