اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اودھم پور:سی آر پی ایف گاڑی حادثے کا شکار‘۳ جوان ہلاک

ایل جی سنہا کا رنج و غم کا اظہار ‘ زخمیوں کی فوری صحت یابی کیلئے دعا  

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-08
in اہم ترین
A A
اودھم پور:سی آر پی ایف گاڑی حادثے کا شکار‘۳ جوان ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

جموں//
جموں کشمیر کے ضلع اودھم پور کے بسنت گڑھ علاقے میں جمعرات کو سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں تین جوان جاں بحق جبکہ کئی۱۵زخمی ہوگئے ۔
ایڈیشنل ایس پی اودھم پور سندیپ بٹ نے میڈیا کو بتایا’’اودھم پور کے کنڈوا علاقے میں سی آر پی ایف کی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جو اپنی آپریشنل ڈیوٹی سے واپس آ رہی تھی‘‘۔
بٹ نے کہا’’اس حادثے میں بدقسمتی سے دو جوان جان بحق ہوئے جبکہ ۱۶دیگر زخمی ہیں ان میں سے۸کی حالت نازک ہے جن میں سے دو کو کمانڈ ہسپتال ائیر لفٹ کیا گیا ہے جبکہ۶کو فوج کے ہلی کاپٹر میں پہنچایا جا رہا ہے ‘‘۔
ایڈیشنل ایس پی نے اس حادثے میں کسی بھی دوسرے زاویے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ گاڑی نالے میں گری ہے اس میں کوئی دوسرا زاویہ نہیں ہے ۔
قبل ازیں حکام نے بتایا کہ اودھم پور کے بسنت گڑھ علاقے میں کنڈوا کے نزدیک سی آر پی ایف کی ایک گاڑی ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں۲جوانوں کی موت واقع ہوئی جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔
انہوں نے بتایا کہ حادثہ پیش آنے کے فوراً بعد پولیس ایمبولنس کے ساتھ جائے موقع پر پہنچی اور وسیع پیمانے پر بچاو آپریشن شروع کر دیا۔
دریں اثنا مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’’کنڈوا،بسنت گڑھ علاقے میں سی آر پی ایف کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کی پریشان کن خبر موصول ہوئی، اس گاڑی میں سی آر پی ایف کے کئی جوان سوار تھے ‘‘۔
سنگھ نے کہا’’ابھی ضلع مجسٹریٹ سلونی رائے کے ساتھ بات ہوئی جو ذاتی طور پر صورتحال کی نگرانی کر رہی ہیں اور مجھے اس حادثے کے متعلق اپ ڈیٹ فراہم کر رہی ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’فوری طور پر بچاو آپریشن شرورع کر دیا گیا ہے ، مقامی رضا کار مدد کرر ہے ہیں، ہر ممکن مدد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔‘‘
دریں اثباجموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اودھم پور میں جمعرات کو پیش آنے والے سڑک حادثے میں سی آر پی ایف جوانوں کے زیاں پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ضلع اودھم پور کے بسنت گڑھ علاقے میں جمعرات کو سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں دو جوان جاں بحق جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔
سنہا نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’’اودھم پور کے قریب ایک حادثے میں سی آر پی ایف کے جوانوں کے زیاں پرغمزدہ ہوں‘‘۔انہوں نے کہاکہ قوم کے لیے ان کی مثالی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کیلئے دعا کی۔انہوں نے کہا’’میرے خیالات سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں اور میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں‘‘۔انہوں نے اعلیٰ حکام کو بہترین ممکنہ دیکھ بھال اور مدد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نائب صدر کے انتخاب کے لیے نوٹیفکیشن جاری

Next Post

کشمیر میں بین الاقوامی دہشت  گرد فنڈنگ نیٹ ورک بے نقاب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری
اہم ترین

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

2026-07-25
ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2026-07-25
’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘
اہم ترین

’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘

2026-07-25
ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات

2026-07-25
پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا
اہم ترین

پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا

2026-07-25
’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

حکومت جموں و کشمیر کو فلم سازوں کی پسندیدہ منزل بنانے کیلئے  پُرعزم:وزیرا علیٰ

2026-07-25
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

پرہ کے خلاف استحقاق شکنی معاملے کی سماعت۷؍اگست تک ملتوی

2026-07-25
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

امرناتھ یاترا آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان

2026-07-25
Next Post
این آئی اے کا ہندواڑہ نارکو ٹیررازم کیس میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

کشمیر میں بین الاقوامی دہشت  گرد فنڈنگ نیٹ ورک بے نقاب

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.