بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

امریکہ ‘بھارت اور پاکستان !

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-08-01
in سچ تو یہ ہے
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی کی بے دلی!

بارش پر مقدمہ

کہتے ہیں کہ دو ہاتھی لڑیں، جھگڑیں یا پیار کریں ‘ کچلی تو بے چاری گھاس ہی جاتی ہے… اب اس گھاس کو اس بات کا اندازہ ہے یا نہیں … یا وہ محض اس سے خوش ہے کہ ہاتھی اس کے اوپر چل رہے ہیں ‘ لڑ رہے ہیں ‘ جھگڑ رہے ہیں یا پیا ر کررہے ہیں ہمیں نہیںمعلوم… بالکل بھی نہیں معلوم۔ امریکہ اور بھارت دو ہاتھی ہیں… دنیا کی بڑی معیشتیں ہیں ‘ دو بڑی معاشی طاقتیں ہیں… جن کا اٹھنا بیٹھا ‘ جاگنا سونا … دینا کیلئے معنی رکھتا ہے اور سو فیصد رکھتا ہے…دونوں دنیا کی دو بڑی اور عظیم جمہوریتیں بھی ہیں … جن میں کبھی کبھی من مٹاؤ بھی ہو جاتا ہے اور… اوراس لئے ہو جاتا ہے کہ دونوں کے خیالات ایک جیسے ہوں … بات بات اور ہر بات پر ایک جیسے ہوں ‘ صاحب یہ ضروری نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔ امریکہ کے صدر ‘ڈونالڈ ٹرمپ لگتا ہے کہ کسی بات پر بھارت سے خفا ہیں… یا ناخوش ہیں اور… اور اسے چڑانے کیلئے وہ پاکستان کے ساتھ دوستیاں بڑھانے کا دکھاوا کررہے ہیں… اور اس لئے کررہے ہیں تاکہ اپنے اسٹریٹیجک ساتھی‘ بھارت کو چڑایا جائے ‘ اسے چھیڑا جائے … اسی لئے ٹرمپ نے پاکستان میں تیل کے ذخائر نکالنے اس ملک کے ساتھ کسی معاہدہ کی بات کی ہے… مقصد کچھ نہیں ‘ بالکل بھی نہیں سوائے اس ایک بات کے کہ … کہ بھارت پر دباؤ ڈالا جائے… اس بات کا دباؤ کہ وہ روس سے تیل خریدنا بند کر دے… اب بھارت دباؤ میں آجائیگا ‘ ایسا ممکن نہیں ہے … اور بالکل بھی نہیں ہے کہ… کہ بھارت روس سے ہی نہیں بلکہ ایران سے بھی تیل خریدتا ہے اور… اور ایک آزاد اور خود مختار ملک کی حیثیت سے ایسے فیصلے لیتا ہے جو اس کے بہترین مفاد میں ہوں … ہاں رہی پاکستان کے تیل کے ذخائر کی بات اور… اور اس پر امریکہ سے ہو ئے معاہدے ‘ جس کو اس ملک کے نادان وزیر اعظم نے تاریخی معاہدہ قرار دیا ہے‘ تو… تو بھارت کے پاس جتنے تصدیق شدہ تیل کے ذخائر موجود ہیں ‘ پاکستان کے پاس اس کا دس فیصد بھی نہیں ہے… لیکن… لیکن پھر بھی اگر ٹرمپ صاحب پاکستان کے ساتھ یہ معاہدہ کرتے ہیں تو… تو اس ملک کو سمجھ آنا چاہئے… یہ سمجھ کہ … کہ اس کی اوقات اس کچل جانے والی گھاس سے زیادہ کچھ نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔ہے نا؟
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۲۵ فیصد ٹیرف:قومی مفاد کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے:وزارت تجارت

Next Post

آپریشن سندور پر پالیمنٹ میں بحث اور اپوزیشن کا کردار

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

آپریشن سندور پر پالیمنٹ میں بحث اور اپوزیشن کا کردار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.