جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پی او کے:’کانگریس نے دیا ہم واپس لیں گے ‘

’کشمیر کو دہشت گردی سے مکمل طور پر پاک کریں گے ‘اپوزیشن نے دہشت گردی کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-31
in اہم ترین
A A
آرٹیکل370 کشمیر میں علیحدگی پسندی کی بنیاد تھا:وفاقی وزیر داخلہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

پہلگام کے تین حملہ آور دہشت گردوں کو ان کے سر میں گولی ماکر ہلاک کردیا گیا :وفاقی وزیر داخلہ کا راجیہ سبھا میں بیان
(ندائے مشرق ویب ڈیسک)
سرینگر//
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں آپریشن سندور پر خصوصی بحث کے دوران ایک سخت موقف اپنایا۔
اپنے خطاب میں شاہ نے دہشت گردوں کو پیغام دیا، پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) کو واپس لینے کا وعدہ کیا اور اپوزیشن، خاص طور پر کانگریس پر تنقید کی۔
وزیر داخلہ نے آپریشن مہادیو سے متعلق ایک رونگٹے کھڑے کر دینے والی تفصیل بھی بتائی، جس میں حکومت کے مطابق پہلگام حملے میں ملوث دہشت گردوں کو مارا گیا۔
شاہ نے کہا’’پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد، مجھے ان لوگوں کے رشتہ داروں کی بہت ساری کالیں آئیں جنہیں مارا گیا تھا۔ وہ سب یہی کہہ رہے تھے کہ ان دہشت گردوں کو سیدھے سر میں گولی مار کر ہلاک کیا جائے۔ ہمارے افسروں نے انہیں ان ہی کے طریقے سے جواب دیا… ان کے سروں میں گولیاں مار کر مارا‘‘۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ آپریشن مہادیو میں مارے گئے تین دہشت گردوں کی شناخت ہو چکی ہے، اور یہ واضح ہے کہ پہلگام حملے میں لشکرِ طیبہ ملوث تھا۔
شاہ نے بتایا کہ انہوں نے سری نگر کے قریب پیر کے روز انکاؤنٹر میں مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کی تصدیق کے لیے بالِسٹک رپورٹ کا انتظار کیا اور وہ ۹۹ فیصد میچ کر گئی ہے … جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہی دہشت گرد پہلگام حملے میں ملوث تھے۔
شاہ نے ایوان کو بتایا’’میں ایک سخت پیغام دینا چاہتا ہوں کہ کشمیر کو دہشت گردی سے مکمل طور پر پاک کیا جائے گا‘‘۔
وزیر داخلہ نے کہا’’میں پہلگام حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملا۔ وہ سب اپنے پیاروں کے بچھڑنے پر بین کر رہے تھے۔ دہشت گردوں نے ان کے مذہب پوچھ کر قتل کیا تھا‘‘۔
شاہ کی تقریر سے قبل کانگریس نے ایوان میں احتجاج کیا اور سوال اٹھایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی خود آ کر اس اہم موضوع پر جواب کیوں نہیں دے رہے۔ اس کے بعد کانگریس نے واک آؤٹ کر دیا اور امت شاہ کی تقریر کا بائیکاٹ کیا۔
امت شاہ نے کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا’’کانگریس نے پاکستان کے قبضے والا کشمیر پاکستان کو دے دیا، لیکن بی جے پی کی حکومت اسے واپس لے کر آئے گی… اب تک انہوں نے دہشت گردوں کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا‘ وہ کسی بات کو سننے کے قابل ہی نہیں ہیں‘‘۔
مرکزی وزیر داخلہ نے راجیہ سبھا میں سینئر کانگریس رہنما اور سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم پر زبردست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دو دن قبل اپنے استعفے کا مطالبہ کیا تھا اور سوال اٹھایا تھا کہ کیا پہلگام حملے کے بعد آپریشن سندور کرنے سے پہلے یہ ثابت ہوا تھا کہ حملہ آور پاکستانی تھے؟
شاہ نے ایوان میں کہا’’میں چدمبرم صاحب سے پوچھنا چاہتا ہوں ‘ آپ کس کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے؟ پاکستان کو؟ لشکرِ طیبہ کو؟ ان دہشت گردوں کو؟ کیا آپ کو شرم نہیں آتی؟ دیکھیں آپریشن مہادیو نے کیا کیا۔ جس دن آپ نے سوال اٹھایا، اسی دن وہ تینوں دہشت گرد مارے گئے!‘‘
امت شاہ کا یہ بیان اس وقت آیا جب پیر کے روز پارلیمان میں آپریشن سندور پر بحث شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل پی چدمبرم نے ایک انٹرویو میں یہ اشارہ دیا تھا کہ پہلگام حملے میں ’’گھریلو دہشت گرد‘‘ بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے اس بیان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ غیر ذمہ دارانہ ریمارکس نہ صرف ملک کے وقار کے خلاف ہیں بلکہ دہشت گردوں کو بچانے کی کوشش کے مترادف ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکہ کاربن کے اخراج کی حد سے متعلق رپورٹ کو مسترد کر ے گا

Next Post

’کان کھول کے سن لیں،۲۲؍اپریل سے ۱۶جون تک ٹرمپ اور وزیراعظم میں کوئی رابطہ نہیںہوا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
آپریشن سندور اور تجارت کے درمیان کوئی تعلق نہیں تھا:شنکر

’کان کھول کے سن لیں،۲۲؍اپریل سے ۱۶جون تک ٹرمپ اور وزیراعظم میں کوئی رابطہ نہیںہوا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.