بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

’فاتح بننا ہماری فطرت ہے ‘

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-07-27
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی کی بے دلی!

بارش پر مقدمہ

تو صاحب وزیر… لو جی ابھی ہم نے وزیر کا نام بھی نہیں لیا اور آپ میڈم جی… سکینہ میڈم جی کا سوچنے لگے … ارے صاحب ! ممکن ہے کہ یہ عمرعبداللہ کی کابینہ کی واحد وزیر ہیں جو اِدھر اُدھر کرتی دکھائی دے رہی ہیں… صرف دکھائی دے رہی ہیں‘ لیکن اپنے مودی جی کے پاس ڈھیر سارے ایسے وزیر ہیں جو اِدھر اُدھر کرنے کے علاوہ کام بھی کرتے ہیں … جیسے اپنے منسکھ منڈاویہ…ان جناب نے ایک بات کہی ‘زبر دست بات ‘ایسی بات جو میڈم سکینہ جی کبھی نہیں کہہ سکتی ہیں اور… اور اگر کبھی وہ کہنی کی کوشش کریں گی تو … تو ہم انہیں کہیں گے…یہ منہ اور مسور کی دال …خیر!لوٹ آتے ہیں منڈاویہ کی طرف جنہوں نے دراس میں ایک بات کہی … یہ بات کہ فاتح ہونا ہماری فطرت میں ہے ‘ کامیاب ہو نا ہماری عادت ہے… مرکزی وزیر نے یہ اعلان کرگل میں ۱۹۹۹ میں ہوئی جنگ میں فتح کے ۲۶ سال مکمل ہو نے پر کہی اور… اور جو بات انہوں نے کہی سچ کہی … سچ کے سوا کچھ نہیں کہی… اور ان کی اس بات پر ہم بھی ایک بات کہنا چاہتے ہیں… سچی بات کہنا چاہتے ہیں اور… اور وہ سچی بات یہ ہے کہ… کہ ان کی اس بات کو انہیں سمجھنا چاہئے ‘ جنہیں منڈاویہ سمجھنانے کی کوشش کررہے ہیں… لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ یہ بات نہیں سمجھ رہے ہیں ‘ سمجھنے کیلئے تیار نہیں ہیں اور… اور اسی لئے بار بار انہیں منہ کی کھانی پڑتی ہے… اگر ایک بار ان کی سمجھ میں یہ بات آجاتی… یہ بات کہ فتح پانا بھارت کی فطرت میں ہے‘ اس کی عادت ہے تو… تو وہ کبھی اپنا سر دیوار سے نہیں ٹکرا تے … بار بار نہیں ٹکرا تے ‘ لیکن کیا کیجئے گا کہ وہ نا سمجھ ہیںیا پھر سمجھنا نہیں چاہتے ہیں اور… اور بار بار الجھتے ہیں اور… اور ایسے الجھتے ہیں کہ پھر وہ الجھن میں پڑ جاتے ہیں کہ … کہ اب کریں تو کیا کریں … کیا کریں؟ کرنا کیا ہوتا گھٹنوں پر آنا ہوتا ہے اور… اور وہ گھٹنوں پر آجا تے ہیں… بار بار آجاتے ہیں… ۱۹۴۷ میں… ۱۹۶۵ میں … ۱۹۷۱ میں… ۱۹۹۹ میں اور… اور ۲۰۲۵ میں بھی … اس لئے گھٹنوں پر آجاتے ہیں کہ اگر فتح پانا ہماری فطرت میں ہے‘ بھارت کی فطرت میں ہے… شکست کھانا ان کی فطرت میں ہے‘ یہ ان کی عادت ہے ۔ ہے نا؟
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک میں تیار کردہ ہتھےاروں سے دشمن کے ارادوں کو ناکام کیا :سیٹھ

Next Post

کیا ڈیجیٹل میڈیا کا عرج پرنٹ میڈیا کا زوال ہے ؟

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کیا ڈیجیٹل میڈیا کا عرج پرنٹ میڈیا کا زوال ہے ؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.