بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

بلال لون کی باتیں… لیکن؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-07-22
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی کی بے دلی!

بارش پر مقدمہ

نہیں صاحب ہمیں تو کوئی اعتراض نہیںہے… بالکل بھی نہیںہے ۔ اگر بلال غنی لون صاحب علیحدگی پسند سے ملک اور قوم پسند بن جاتے ہیں… مرکزی دھارے میں شامل ہو جاتے ہیںیا ہو گئے ہیں توہم بھلا اعتراض کرنے والے ہوتے کون ہیں اور… اوریہ بھی سچ ہے کہ بلال صاحب ایسے پہلے اور نہ آخری علیحدگی پسند سے ہیں… ان سے پہلے بھی کئی مرکزی دھارے میں شامل ہو گئے ہیں اور آئندہ بھی ہوجائیں گے… انکے چھوٹے بھائی صاحب نے بھی تو کچھ ایسا ہی کیا تھا… سجاد لون بھی تو علیحدگی پسندی سے تائب ہو کر مین اسٹریم میں آگئے تھے… ہاں بہت پہلے آکر انہوں نے ثابت کردیا تھا کہ وہ عمر میں چھوٹے ہیں… بلال سے چھوٹے ہیں لیکن عقل و دانش میں نہیں … اسی لئے تو بلال نے آج جو کیا ‘سجاد نے کئی بر س پہلے کیا …اسلئے ہم بلال کا تہیہ دل سے مرکزی یا قومی دھارے میں شامل ہونے پر استقبال کرتے ہیں… قومی دھارے میںشامل ہونے کیلئے بلال نے ایک طویل انٹرویو میں بہت سارے بہانے… ہمارے مطلب ہے کہ بہت ساری وجوہات بیان کی ہیں… اور انہوں نے جو کچھ بھی کہا ہم اس سے اتفاق کرتے ہیں … سو فیصد اتفاق کرتے ہیں… واقعی میں حریت کانفرنس آج کے دور میں غیر متعلقہ ہو گئی ہے… واقعی حریت بہت کچھ کر سکتی تھی… کشمیر اور کشمیریوں کیلئے کر سکتی تھی… لیکن اس نے نہیں کیا ‘ یا یہ کہ اس سے نہیں ہو پایا … لیکن… لیکن ایک بات جو ہماری سمجھ میں نہیں آ رہی ہے کہ کیا بلال حریت پر یہ الزام لگا رہے ہیں… کیا بلال حریت پر الزام لگا سکتے ہیں؟ہمارا ماننا ہے کہ نہیں لگاسکتے ہیں اور… اور اس لئے نہیں لگا سکتے ہیں کیونکہ یہ تو خود حریت تھے… حریت کا حصہ… حریت اگر ناکام ہو ئی تو… تو حریت کی ناکامی بلال کی بھی ناکامی ہے… حریت اگر کچھ کر نہیں پائی تو… تو بلال بھی کچھ کرنہیں پائے کیونکہ یہ بھی حریت کے فیصلہ سازوں میں سے ایک تھے… لیکن بلال آج بڑی معصومیت سے کہہ رہے ہیں… حریت کچھ نہیں کرپائی ہے… یہ جناب یہ بات بالکل آسانی سے کررہے ہیں… اس کے علاوہ ودسری باتیں بھی انہوں نے بڑی آسانی سے کہیں … بڑی معصومیت سے بھی… لیکن… لیکن ایک بات جو انہوں نے نہیں کہی‘ جو انہیں کہنی چاہئے تھی کہ جب پاکستان کے اشاروں پر ناچنے والی حریت اپنی ناکامی پہ ناکامی درج کررہی تھی… سالہا سال سے کررہی تھی… اس کی ناکامی کی قیمت عام کشمیری اپنے خون سے ادا کررہے تھے … تو اس دوران جو ہزاروں کشمیری مارے گئے ‘ دہشت گردی کی وجہ سے مارے گئے‘ان کا خون ہم کن ہاتھوں پر تلاش کریں … صرف حریت کانفرنس یا پھر بلال غنی لون کے ہاتھوں پر بھی ۔ ہے نا؟
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لاس اینجلس میں پولیس کے تربیتی مرکز میں دھماکا، 3 افراد ہلاک

Next Post

جموںکشمیر کے سرکاری اسکول :ناکامی ان کا مقدر کیوں؟

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

جموںکشمیر کے سرکاری اسکول :ناکامی ان کا مقدر کیوں؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.