بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

قصہ گائے کی چوری اور گرل فرینڈ کا !

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-07-18
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی کی بے دلی!

بارش پر مقدمہ

خبر یہ ہے کہ ایک نوجوان نے اپنے ہمسایہ کی گائے کو بیچ ڈالا ہے … نہیں صاحب ہمسایہ کی اجازت سے بیچ نہیں ڈالا ہے… بلکہ نوجوان نے پہلے گائے کو چرا لیا… پھر اس کو بیچ دیا… گائے چونکہ ویسے بھی اللہ میاں کی گائے ہوتی ہے‘ اس لئے اس بے چاری نے کوئی مزاحمت نہیں کی… اس نے چپی سادھ لی اور اس کے ساتھ جو ہورہا تھااسے ہونے دیا … گائے کی جگہ اگر کتا ہوتا تو… تو وہ اپنے نئے مالک کے گھر سے بھاگ کر پرانے مالک کے پاس لوٹ آتا ہے… لیکن گائے میں یہ وفاداری کہاں … اسی لئے تو وہ گائے ہے…خیر! سوال گائے کا بھی ہے لیکن یہ بھی ہے کہ … کہ اس نوجوان نے گائے چرائی کیوں … ہمسایہ کو لوٹ کیوں لیا …تو سن لیجئے بے چارے اس نوجوان کی ایک عدد گرل فرینڈ ہے… ہم تو مان کے چلتے ہیں کہ اس کی ایک ہی گرل فرینڈ ہے… ممکن ہے کہ اگر کل کو اس نے کسی اور ہمسایہ کی گائے چرالی تو… تو پھر اس بات کا امکان ہے کہ اس کی ایک ہی گرل فرینڈ نہیں ہے… تو اس نوجوان کو اس گرل فرینڈ کیلئے تحفہ خریدنا تھا … کوئی مہنگا تحفہ … شاید فون اور… اور آپ تو جانتے ہیں کہ فون بڑے مہنگے ہوتے ہیں… پیسے اس کے پاس تھے نہیں ‘ گھر والوں سے بھی اتنی خطیر رقم مانگ نہیں سکتا تھا تو… تو اس نے چوری … ہمسایہ کی گائے کی چوری میں ہی مناسب سمجھا… گائے کی چوری کی …پھراسے بیچ دیا اور اس سے حاصل پیسوں سے گرل فرینڈ کیلئے تحفہ خرید لیا… اگر دوسرے نوجوانوں نے بھی اس کی تقلید کی توصاحب ہمیں ڈر ہے کہ کیا ہو گا… یہ ہو گا کہ گائے کی بھی کہیں پر رجسٹریشن کی جائے گی ۔اس میں اس کے مالک کا نام لکھا جائیگا … اور ہاں فوٹو… گائے کی نہیں بلکہ مالک کی فوٹو بھی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر چسپاں کی جائیگی تاکہ خریدنے والا گائے اصل مالک سے خرید لے ‘ کسی نوجوان ‘ کسی عاشق سے نہیں ۔رہی بیچی گئی گائے کی بات تو صاحب ہم یہی توقع کر سکتے ہیں کہ… کہ اس کا نیا مالک اس کا خیال رکھتا ہو … تا کہ کوئی دوسرا نوجوان عاشق اب اس کی یہ گائے نہ چرالے۔ ہے نا؟
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انڈئن اسٹیٹ نے جموںکشمیر پر اپنا مکمل اختیار قائم کیا ہے :ایل جی سنہا

Next Post

ایل جی سنہا کے پانچ سال اور کشمیر میں آئے بدلاؤ(۱)

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

ایل جی سنہا کے پانچ سال اور کشمیر میں آئے بدلاؤ(۱)

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.