جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ادھم پور تصادم میں جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ’حیدر‘مارا گیا تھا‘

 عوامی تعاون کے بغیر پولیس کی کامیابی ممکن نہیں ہے:ڈی جی پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-17
in اہم ترین
A A
’ادھم پور تصادم میں جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ’حیدر‘مارا گیا تھا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

جموں//
جموں کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس نالین پربھات نے بدھ کوکہا کہ حالیہ دنوں ادھم پور ضلع کے بسنت گڑھ جنگلات میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں مارا گیا دہشت گرد کالعدم تنظیم جیشِ محمد کا اعلیٰ کمانڈر حیدر تھا، جو گزشتہ چار برسوں سے علاقے میں سرگرم تھا۔
ڈی جی پی پربھات نے پولیس اسٹیشن اکھنور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا’’ہماری انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ حال ہی میں بسنت گڑھ کے علاقے میں ہمیں ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی جہاں ایک سینئر جیش محمد کمانڈر کو ہلاک کیا گیا، جو کہ پچھلے چار سال سے اس علاقے میں سرگرم تھا۔ ہم ایک ایک کر کے تمام دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے ‘‘۔
واضح رہے کہ۲۶جون کو پاکستان سے تعلق رکھنے والا جیشِ محمد کا دہشت گرد، جس کا کوڈ نام ’مولوی‘تھا، بسنت گڑھ کے گھنے جنگلات میں ایک تصادم کے دوران مارا گیا تھا۔ تاہم خراب موسم، مشکل جغرافیہ اور گھنے جنگلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔
ڈی جی پی نے موجودہ وقت میں جموں کے جنگلاتی علاقوں میں سرگرم دہشت گردوں کی تعداد بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعداد و شمار عوامی طور پر نہیں بتائے جا سکتے ۔
پولیس سربراہ نے عوام اور پولیس کے درمیان بہتر روابط کی بھی تعریف کی اور کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر پولیس کی کامیابی ممکن نہیں۔
ڈی جی پی پربھات نے کہا’’اکھنور سیکٹر میں امسال کے اوائل میں جو کامیاب آپریشن ہوا وہ عوام سے ملنے والی بروقت اطلاع کی بدولت ممکن ہو سکا۔ عوامی تعاون کے بغیر بڑے چیلنجز کو عبور کرنا مشکل ہوتا‘‘۔
پولیس سربراہ نے سابق ایس ایچ او طارق احمد، ایس ڈی پی او موہن شرما اور ایس پی برجیش شرما کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت اور فرض شناسی۲۰۲۴ میں مثالی رہی۔ انہوں نے موجودہ ایس ایچ او سنجیو چھب اور ایس ڈی پی او وریندر گپتا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اسی عزم و حوصلے سے خدمات انجام دیتے رہیں گے ۔
ڈی جی پی نے پولیس کی منشیات کے خلاف مہم، مویشی اسمگلنگ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارکردگی کو بھی قابلِ ستائش قرار دیا اور کہا کہ جموں پولیس اپنی کارکردگی کے حوالے سے ایک مثال بن چکی ہے ۔
واضح رہے کہ پولیس سربراہ سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل گوپال شرما، آئی جی جموں زون بھیم سین تُتی، اور ڈی آئی جی شیو کمار کے ہمراہ اکھنور پولیس اسٹیشن میں’ایوارڈ آف ایکسیلینس‘کی تقریب میں شریک تھے ، جو وزارت داخلہ کی سالانہ درجہ بندی میں جموں و کشمیر کے بہترین پولیس اسٹیشنز میں شامل کیا گیا ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیل نے واشنگٹن سے شامی فوج پر حملے روکنے کا وعدہ کر لیا

Next Post

ڈل جھیل کے کنارے پھول مکھانے کی مانگ میں اضافہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
کشمیر کے خوبصورت مناظر اپنی جگہ‘ سیاحوں کو بلاخلل انٹرنیٹ خدمات بھی چاہئیں

ڈل جھیل کے کنارے پھول مکھانے کی مانگ میں اضافہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.