اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل نے واشنگٹن سے شامی فوج پر حملے روکنے کا وعدہ کر لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-17
in عالمی خبریں
A A
ترکیہ میں سفیرعن قریب ذمہ داریاں سنبھالے گا ،حماس بڑی رکاوٹ ہے: اسرائیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

تل ابیب//
اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ تل ابیب نے امریکا سے وعدہ کیا ہے کہ وہ شام کے جنوبی علاقے میں منگل کی شام سے شامی فوج پر حملے روک دے گا۔
اسرائیلی چینل 12نے ایک نا معلوم امریکی ذریعے کے حوالے سے کہا ہے کہ "امریکا نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنوبی شام میں شامی فوج کے خلاف حملے بند کرے”۔ مزید یہ کہ "اسرائیل نے شام کے جنوبی حصے میں حملے منگل کی شام سے بند کرنے کا وعدہ کیا ہے”۔
اسی دوران، امریکی خبر رساں ویب سائٹ axiosنے بھی ایک امریکی عہدے دار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کے جنوبی علاقے میں شامی فوج کے خلاف حملے روک دے۔
ویب سائٹ کے نمائندے باراک رافید نے "ایکس” پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں امریکی عہدے دار کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے امریکی حکام کو مطلع کیا ہے کہ وہ یہ حملے منگل کی شام سے بند کر دے گا۔
تاہم، اس وعدے کے باوجود اسرائیل نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب درعا کے مشرقی دیہی علاقے میں بریگیڈ 52 پر ایک حملہ کیا اور سویداء میں تین فضائی حملے کیے۔ یہ بات "العربیہ” اور "الحدث” چینلوں کے ذرائع نے بتائی۔
ادھر منگل کے روز شام کے لیے امریکی خصوصی ایلچی ٹوم باراک نے جنوبی شام میں حالیہ جھڑپوں کو "تشویش ناک” قرار دیا، اور کہا کہ امن کے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں”۔
باراک نے "ایکس” پر اپنے ایک پیغام میں کہا "ہم شام کے تمام فریقوں سے مؤثر طور پر رابطے میں ہیں تاکہ امن کی جانب پیش رفت ہو”۔ اُنھوں نے مزید کہا "سویداء میں حالیہ جھڑپیں تمام فریقوں کے لیے باعث تشویش ہیں، اور ہم ایک پُر امن اور جامع حل تلاش کر رہے ہیں جو دروز، بدو قبائل، شامی حکومت اور اسرائیلی افواج سب کے لیے قابل قبول ہو”۔
امریکی ایلچی نے مزید کہا کہ "غلط رہنمائی اور ناقص رابطے” وہ بڑی رکاوٹیں ہیں جو تمام فریقوں کے مفادات کو پُر امن اور مربوط طریقے سے یکجا کرنے میں مانع ہیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ واشنگٹن تمام فریقوں کے ساتھ براہ راست، فعال اور نتیجہ خیز بات چیت کر رہا ہے تاکہ امن اور ہم آہنگی کی طرف پیش قدمی ہو۔
اسی دوران، منگل کو شامی سرکاری افواج نے جنوبی شام کے دروز اکثریتی شہر سویداء میں اپنے دستے تعینات کر دیے۔
اتوار کے روز دروز جنگجوؤں اور مقامی بدو قبائل کے افراد کے درمیان مسلح جھڑپیں ہوئیں، جن میں جانی نقصان بھی ہوا۔ ان جھڑپوں کے بعد حکومت نے علاقے میں امن قائم کرنے اور لڑائی ختم کروانے کے لیے مزید افواج روانہ کیں۔
وزارتِ دفاع نے منگل کو اعلان کیا کہ سویداء کے عمائدین سے رابطوں کے بعد علاقے میں فائر بندی کا فیصلہ کیا گیا، جس کے بعد سرکاری افواج شہر میں داخل ہوئیں۔
سویداء شہر جس کی آبادی تقریباً ڈیڑھ لاکھ ہے، اب تک مقامی دروز گروہوں کے کنٹرول میں تھا جو وہاں کی سیکیورٹی سنبھالے ہوئے تھے۔
دروزی مذہبی قیادت نے اپنے بیانات میں مقامی جنگجوؤں سے اپیل کی کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور سرکاری افواج کا سامنا نہ کریں۔
دوسری جانب، اسرائیل نے پیر سے سویداء میں شامی افواج کے کئی مقامات پر بم باری کی ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے "ایکس” پر اپنے بیان میں کہا "اسرائیلی حملے ایک واضح پیغام اور انتباہ تھے… ہم شام میں دروز کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے”۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فرانس بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے وزیر اعظم کی دو قومی تعطیلات ختم کرنے کی تجویز

Next Post

’ادھم پور تصادم میں جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ’حیدر‘مارا گیا تھا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

2026-07-24
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

2026-07-24
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

میئر نیویارک کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے بیان پر یوٹرن

2026-07-24
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے بیلسٹک میزائل اب بھی مؤثر جنگی صلاحیت کے حامل ہیں: امریکی اخبار

2026-07-24
اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
Next Post
’ادھم پور تصادم میں جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ’حیدر‘مارا گیا تھا‘

’ادھم پور تصادم میں جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ’حیدر‘مارا گیا تھا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.