بدھ, ستمبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کابینہ نے ‘ پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا’ کو منظوری دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-17
in قومی خبریں
A A
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی 17 ستمبر کو یشوبھومی میں سیمی کون انڈیا 2026 کے پانچویں ایڈیشن کا کریں گے افتتاح

ڈوٹا کے تین بار صدر رہے آدتیہ نارائن مشرا کی تنظیم کا کانگریس میں ضم

نئی دہلی //وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج چھ سال کی مدت کے لیے ‘ پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا’کو منظوری دی ۔ اس کا آغاز 26-2025سے ہوگا ، جس میں 100 اضلاع کا احاطہ کیا جائے گا ۔ پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا نیتی آیوگ کے امنگوں والے اضلاع پروگرام سے تحریک یافتہ اور اپنی نوعیت کی پہلی اسکیم ہے ، جوخاص طور پر زراعت اور اِس سے متعلقہ شعبوں پر مرکوز ہے ۔
اس اسکیم کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ، فصلوں کے تنوع اور پائیدار زرعی طور طریقوں کو اپنانے کے عمل میں اضافہ کرنا ، پنچایت اور بلاک کی سطح پر فصل کے بعد کے ذخیرے کو بڑھانا ، آبپاشی کی سہولتوں کو بہتر بنانا اور طویل مدتی و قلیل مدتی قرض کی دستیابی کو آسان بنانا ہے ۔ یہ ‘پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا’ کے تحت 100 اضلاع کو ترقی دینے کے لیے 26-2025 کے بجٹ اعلان کے مطابق ہے ۔ اس اسکیم کو 11 محکموں میں 36 موجودہ اسکیموں ، دیگر ریاستی اسکیموں اور نجی شعبے کے ساتھ مقامی شراکت داری کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔
100 اضلاع کی تین اہم اشاریوں یعنی کم پیداواریت، کم کاشتکاری اور کم قرض کی فراہمی کی بنیاد پر نشاندہی کی جائے گی۔ ہر ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اضلاع کی تعداد نیٹ کراپڈ ایریا اور آپریشنل ہولڈنگز کے حصے کی بنیاد پر طے کی جائے گی۔ تاہم ہر ریاست سے کم از کم ایک ضلع کو منتخب کیا جائے گا۔
اسکیم کی موثر منصوبہ بندی ، نفاذ اور نگرانی کے لیے ضلعی ، ریاستی اور قومی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ۔ ‘ڈسٹرکٹ دھن دھانیہ سمیتی’ کے ذریعے ڈسٹرکٹ ایگریکلچر اینڈ الائیڈ ایکٹیویٹیز پلان کو حتمی شکل دی جائے گی ، جس میں ترقی پسند کسان بھی ممبر ہوں گے ۔ ضلع منصوبوں کو فصلوں کے تنوع ، پانی اور مٹی کی صحت کے تحفظ ، زراعت اور متعلقہ شعبوں میں خود کفالت کے ساتھ ساتھ قدرتی اور نامیاتی کاشتکاری کی توسیع کے قومی اہداف سے ہم آہنگ کیا جائے گا ۔ ہر دھن دھانیہ ضلع میں اسکیم کی پیش رفت کی ماہانہ بنیاد پر ڈیش بورڈ کے ذریعے 117 کلیدی کارکردگی کے اشاریے پر نگرانی کی جائے گی ۔ نیتی، ضلع کے منصوبوں کا جائزہ لے کر رہنمائی بھی کرے گی ۔ اس کے علاوہ ہر ضلع کے لیے مقرر کردہ مرکزی نوڈل افسران بھی باقاعدگی سے اسکیم کا جائزہ لیں گے ۔
جیسے جیسے ان 100 اضلاع میں ہدف شدہ نتائج میں بہتری آئے گی ، ملک کے لیے کارکردگی کے اہم اشاریوں کے مقابلے میں مجموعی اوسط میں اضافہ ہوگا ۔ اس اسکیم کے نتیجے میں اعلیٰ پیداواریت ، زراعت اور اس سے وابستہ شعبے میں ویلیو ایڈیشن ہوگا، مقامی سطح پر ذریعہ معاش پیدا ہوگا اور اس طرح گھریلو پیداوار میں اضافہ ہوگا اور خود کفالت (آتم نربھر بھارت) حاصل ہوگی ۔ جیسے جیسے ان 100 اضلاع کے اشاریے بہتر ہوتے جائیں گے ، قومی اشاریے خود بخود اوپر کی طرف بڑھنے لگیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جڈیجہ انگلینڈ میں 1000 رنز مکمل کرنے کے قریب

Next Post

بی جے پی دہلی میں جنگل راج لا رہی ہے : کیجریوال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’یاتری سفری اخراجات کا کم از کم۱۰فیصد جموں کشمیر کی مقامی مصنوعات پر خرچ کریں‘
قومی خبریں

مودی 17 ستمبر کو یشوبھومی میں سیمی کون انڈیا 2026 کے پانچویں ایڈیشن کا کریں گے افتتاح

2026-09-15
ڈوٹا کے تین بار صدر رہے آدتیہ نارائن مشرا کی تنظیم کا کانگریس میں ضم
قومی خبریں

ڈوٹا کے تین بار صدر رہے آدتیہ نارائن مشرا کی تنظیم کا کانگریس میں ضم

2026-09-15
دہلی میٹرو ارپن مراکز نے 41 ٹن سے زیادہ پرانے کپڑے جمع کیے
قومی خبریں

دہلی میٹرو ارپن مراکز نے 41 ٹن سے زیادہ پرانے کپڑے جمع کیے

2026-09-15
امت شاہ 12 اگست کو بھارت منڈپم میں بھارتیہ ویاپار مہوتسو 2026 کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

ہندوستانی زبانوں کے درمیان بات چیت اور قومی اتحاد کی اہم کڑی ہے ہندی: امت شاہ

2026-09-15
قومی خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ہاسٹل میس واقعہ سے متعلقہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی تحقیق اور بڑی سازش کیتفتیش کے لیے کمیٹی تشکیل دی

2026-09-15
قومی خبریں

ڈی یو ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر آدتیہ نارائن مشرا کے کانگریس میں شامل ہونے پر دیویندر نے کیا استقبال

2026-09-15
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
Next Post
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ

بی جے پی دہلی میں جنگل راج لا رہی ہے : کیجریوال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.