جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

شدید گرمی میں پانی کی کمی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے :طبی ماہرین

’لوگ پانی کا زیادہ استعمال کریں، تازہ پھل اور سبزیاں کھائیں اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نہ گھومیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-24
in تازہ تریں
A A
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن

Heat

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
وادی کشمیر میں بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر ماہرین صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہیٹ اسٹروک جیسے خطرناک اثرات سے بچنے کیلئے مناسب مقدار میں پانی پینا یقینی بنائیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کے ساتھ جسم سے پانی کا اخراج پسینے اور دیگر طریقوں سے بڑھ جاتا ہے ، جس سے جسم میں ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے ۔
ماہرین نے کہا کہ خاص طور پر بزرگ، بچے ، مزدور اور کھلی جگہوں پر کام کرنے والے افراد کو گرمی میں خاص احتیاط برتنی چاہیے ۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ دوپہر کے وقت غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کیا جائے اور ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہن کر سورج کی تپش سے بچا جائے ۔
ماہرین نے کہا کہ علامات جیسے چکر آنا، شدید پیاس لگنا، کمزوری، جسم کا گرم ہونا یا ہوش میں کمی محسوس ہونا، ہیٹ اسٹروک کی علامت ہو سکتی ہیں، اور ایسے میں فوری طبی امداد حاصل کرنا ضروری ہے ۔
محکمہ صحت کی جانب سے بھی عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پانی کا زیادہ استعمال کریں، تازہ پھل اور سبزیاں کھائیں اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نہ گھومیں تاکہ گرمی کی شدت سے محفوظ رہا جا سکے ۔
اس دوران محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔
محکمے کی ایڈوائزری کے مطابق صوبہ جموں میں۲۵سے۲۷جون تک درمیانی سے بھاری بارشیں ہوسکتی ہیں جس سے کہیں کہیں سیلابی ریلے آنے ، مٹی کے تودے گرآنے یا پتھر کھسکنے کے بھی خطرات ہیں۔
موسمیات محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۲۳؍اور۲۴جون کو موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ۲۵سے۲۷جون تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کئی مقامات پر رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے تاہم جموں صوبے میں اس دوران کہیں کہیں بھاری بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ۲۸جون سے۲جولائی تک کہیں کہیں رک رک کر بارشوں کا امکان ہے ۔
محکمے کی ایڈوائزری کے مطابق صوبہ جموں میں ۲۵سے۲۷جون تک درمیانی سے بھاری بارشیں ہوسکتی ہیں جس سے کہیں کہیں سیلابی ریلے آنے ، مٹی کے تودے گرآنے یا پتھر کھسکنے کے بھی خطرات ہیں۔انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے اور دریائوں، ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے ۔
ایڈوائزری میں کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران اپنے کھیت کھلیانوں میں آبپاشی، دوا پاشی اور کھاد استعمال کرنے سے پر ہیز کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اودھم پور میں یو اے پی اے کے تحت غیر منققولہ جائیداد ضبط:پولیس

Next Post

ریاستی درجے کی بحالی کے سوال پر ہم سب ایک ہیں:تنویر صادق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
مارچ سے لوگوں کو 2 سو یونٹ مفت بجلی فراہم کی جائے گی: تنویر صادق

ریاستی درجے کی بحالی کے سوال پر ہم سب ایک ہیں:تنویر صادق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.