جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-22
in اہم ترین
A A
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل

Modi

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی نے یوگا کو پوری دنیا کیلئے امن، ہم آہنگی اور صحت کی تحریک بنانے کی اپیل کی ہے ۔
مودی نے وشاکھاپٹنم میں منعقدہ یوگا کے عالمی دن کے مرکزی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان یوگا کے فروغ کیلئے اس میں موجود سائنس کو جدید تحقیق کے ذریعے آگے بڑھا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یوگا کو جدید طبی نظام میں جگہ دلانے کی کوشش جاری ہے ۔
مودی نے کہا’’نیشنل آیوروید مشن کے ذریعے بھی یوگا اور ویلنس کے منتر کو آگے بڑھایا جا رہا ہے اور اس میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی بھی مؤثر مدد لی گئی ہے ‘‘۔
یوگا کو عوامی تحریک بنانے کی اپیل کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا’’آئیے ہم سب مل کر یوگا کو ایک عوامی تحریک بنائیں، ایک ایسی تحریک جو دنیا کو امن، صحت اور ہم آہنگی کی طرف لے جائے ، جہاں ہر فرد دن کا آغاز یوگا سے کرے اور زندگی میں توازن حاصل کرے ۔ جہاں ہر معاشرہ یوگا سے جڑے اور تناؤ سے آزاد ہو، جہاں یوگا انسانیت کو ایک دھاگے میں پرونے کا ذریعہ بنے اور جہاں یوگا فار ون ارتھ، ون ہیلتھ (ایک کرۂ ارض، ایک صحت کے لئے یوگا) ایک عالمی عزم بن جائے ‘‘۔
پروگرام میں آندھرا پردیش کے گورنر سیدعبدالنذیر ، آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو، مرکزی وزراء کے رام موہن راؤ نائیڈو، پرتاپ راؤ جادھو، چندر شیکھر، بھوپتی راجو، سری نواس ورما، آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان اور کئی دیگر معزز شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے ۔ انہوں نے وزیر اعظم کے ساتھ یوگا کی مشق کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یوگا کا سیدھا سادا مطلب ہے جڑنا اور یہ دیکھنا خوشگوار ہے کہ یوگا آج دنیا کو کس طرح جوڑ رہا ہے ۔
مودی نے کہا کہ عالمی یوگا دن کے ہمارے تجویز کے ساتھ آج۱۷۵ممالک کھڑے ہیں۔ آج کی دنیا میں ایسی یکجہتی، ایسی حمایت کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے ۔ آج یوگا کروڑوں لوگوں کی طرز زندگی بن چکا ہے ۔ آج بریل رسم الخط میں بھی یوگا کی تعلیم دی جا رہی ہے ۔
آج۱۱ویں بین الاقوامی یوگا ڈے پر پوری دنیا میں جگہ جگہ یوگا کے پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجناتھ سنگھ کو اعلیٰ فوجی افسران نے جموں و کشمیر کی سیکیورٹی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی

Next Post

جھلستی گرمی :وادی میں ۲۳ جون سے تعلیمی اداروں میں ۱۵ دنوں کی گرمائی تعطیلات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
جولائی کے پہلے ہفتے سے وادی کے تعلیمی اداروں میں گرمائی تعطیلات کا امکان

جھلستی گرمی :وادی میں ۲۳ جون سے تعلیمی اداروں میں ۱۵ دنوں کی گرمائی تعطیلات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.