جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

راجناتھ سنگھ کو اعلیٰ فوجی افسران نے جموں و کشمیر کی سیکیورٹی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-22
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
مرکزی وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ کو ہفتے کے روز ادھم پور میں شمالی کمان کے صدر دفتر پر جموں و کشمیر کی موجودہ سیکورٹی صورتحال، سرحدی علاقوں کی سلامتی، انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں اور آئندہ ماہ شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے سلسلے میں اعلیٰ فوجی قیادت نے تفصیلی بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق اس اعلیٰ سطحی سکیورٹی جائزہ اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اوپندرا دویدی، ناردرن کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما اور تمام اہم یونٹوں کے کمانڈنگ افسران شریک تھے ۔
راجناتھ سنگھ جمعہ کو دو روزہ دورے پر ادھم پور پہنچے تھے ، جہاں انہوں نے ہفتے کی صبح عالمی یومِ یوگا کے موقع پر فوجی اہلکاروں کے ساتھ۲۵۰۰سے زائد جوانوں کے ہمراہ یوگا کی مشقوں میں شرکت کی۔بعد ازاں انہیں یوٹی کی سیکورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں سرحدی علاقوں میں جاری چیلنجز، جنگلاتی علاقوں میں انسدادِ دہشت گردی آپریشنز اور بالخصوص۳جولائی سے شروع ہونے والی ۳۸روزہ امرناتھ یاترا کے لئے کیے گئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
فوجی حکام نے وزیرِ دفاع کو آگاہ کیا کہ امرناتھ یاترا کے دوران پیرا ملٹری، پولیس، اور فوج کی مشترکہ سیکیورٹی ترتیب دی گئی ہے تاکہ زائرین کی حفاظت کو ہر ممکن یقینی بنایا جا سکے ۔ خاص طور پر پہلگام (ضلع اننت ناگ) کے۴۸کلومیٹر طویل روایتی راستے اور بالتل (ضلع گاندربل) کے۱۴کلومیٹر مختصر مگر دشوار گزار راستے کے ساتھ ساتھ جموں،سرینگر قومی شاہراہ پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔
راجناتھ سنگھ نے فوجی جوانوں کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیا بھارت دہشت گردی کا شکار نہیں بلکہ اس کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امرناتھ یاترا جیسے بڑے مذہبی مواقع پر فوجی اداروں کی تیاری قوم کے اعتماد اور سکیورٹی کا مظہر ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیر دفاع کے اس دورے کو جموں و کشمیر میں جاری سکیورٹی تیاریوں، بالخصوص سرحدی کشیدگی اور دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے تناظر میں اہم مانا جا رہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سنہا کی۱۱ویں بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریب میں شرکت

Next Post

مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل

مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.