بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

عالمی یوم یوگا :ہندوستان اور بیرون ملک یوگا کا اہتمام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-22
in قومی خبریں
A A
یوگا ڈے پرکووند، نائیڈو اور مودی نے یوگا کی مشق کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی//ہندوستان اور بیرون ملک میں 11 واں عالمی یوم یوگا ہفتہ کے روز بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں یوگا کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور متعدد مرکزی وزراء نے مختلف مقامات پر یوگا کا اہتمام کیا۔
محترمہ دروپدی مرمو نے اتراکھنڈ کے دہرادون میں پولس لائن میں یوگا کیا۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ یوگا کی مشق کرکے پوری دنیا کے لوگ صحت مند اور خوش رہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوگا پوری انسانیت کے لیے مشترکہ میراث بن گیا ہے ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے 11ویں عالمی یوم یوگا کا تھیم ایک زمین، ایک صحت’ رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کا معنی جوڑنا ہوتاہے ۔ یوگا کی مشق انسان کو اس کے جسم، دماغ اور روح کو جوڑ کر صحت مند بناتی ہے ۔
مسٹر مودی نے آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں بڑے پیمانے پر یوگا پروگرام کی قیادت کی، جس میں تین لاکھ سے زیادہ لوگوں نے یوگا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان یوگا کے پیچھے موجود سائنس کو دنیا بھر میں پھیلانے کے لیے جدید تحقیق کے ذریعے فروغ دینے کا کام کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جدید طبی نظام میں یوگا کو جگہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
مسٹر مودی نے کہا، "یوگا اور تندرستی کے منتر کو بھی قومی آیوروید مشن کے ذریعے فروغ دیا جا رہا ہے اور اس میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا بھی موثر استعمال کیا گیا ہے ۔”
مسٹر مودی نے یوگا کو عوامی تحریک بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا، "آئیے ہم سب مل کر یوگا کو عوامی تحریک بنائیں، ایسی تحریک جو دنیا کو امن، صحت اور ہم آہنگی کی طرف لے جائے ، جہاں ہر شخص یوگا کے ساتھ دن کی شروعات کرے اور زندگی میں توازن تلاش کرے ۔ جہاں ہر معاشرہ یوگا سے جڑا ہوا ہو اور کشیدگی سے پاک ہو، جہاں یوگا انسانیت کو ایک ساتھ باندھنے کا ذریعہ بنتا ہو، جہاں یوگا ایک ساتھ اور ایک عالمی صحت کے لیے ایک زمین بنے ۔”
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر کے ادھم پور میں یوگا ڈے کی تقریبات میں شرکت کی۔ انہوں نے 2500 اہلکاروں کے ساتھ یوگا پریکٹس کی تقریب میں حصہ لیا۔ انہوں نے یہاں فوج کے جوانوں سے ملاقات کی اور آپریشن سندور میں ان کی کوششوں کو سراہا۔
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے پارلیمنٹ کمپلیکس میں یوگا سیشن میں حصہ لیا۔
مرکزی وزیر صحت جگت پرکاش نڈا نے کہا، "ہمیں یوگا کو اپنی زندگی میں اپنانا ہوگا۔ وزارت صحت بھی اسے فروغ دے رہی ہے ۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں آیوش کا شعبہ بھی شامل کیا گیا ہے ۔ ایمس دہلی میں مربوط مرکز بھی چلایا جا رہا ہے ۔ مسٹر نڈا نے دارالحکومت میں کرتویہ پتھ پر بھی بڑے پیمانے پر منعقد ہونے والے یوگا پروگرام میں حصہ لیا۔
قومی راجدھانی میں وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے عالمی یوم یوگا کے موقع پر یمنا کے کنارے سونیا وہار میں یوگا پروگرام میں حصہ لیا۔ انہوں نے ایکس’ پر پوسٹ میں کہا، "دہلی کے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ۔ بین الاقوامی یوگا ڈے پر آج دارالحکومت میں 11 مقامات پر منعقد ہ یوگا فیسٹیول میں آپ کی پرجوش شرکت نے ثابت کر دیا کہ جب حکومت اور سماج مل کر کام کرتے ہیں تو ثقافت لوگوں کا عزم بن جاتی ہے ۔”
انہوں نے کہا، "دہلی کے شہریوں، عوامی نمائندوں، رفاہی تنظیموں اور یوگا پریکٹیشنرز کا خصوصی شکریہ، جن کے تعاون اور شرکت سے یہ پروگرام انتہائی کامیاب اور متاثر کن رہا۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

الیکشن کمیشن پر راہل گاندھی کا حملہ

Next Post

رواں مالی سال میں 19 جون تک براہ راست ٹیکس کی وصولی میں 1.39 فیصد کمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
رواں مالی سال میں براہ راست ٹیکس کی وصولی 13.68 لاکھ کروڑ سے متجاوز

رواں مالی سال میں 19 جون تک براہ راست ٹیکس کی وصولی میں 1.39 فیصد کمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.