جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مرکزی داخلہ سکریٹری کا سرینگر کا دورہ‘ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

’پر امن امر ناتھ یاترا کو یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-18
in اہم ترین
A A
مرکزی داخلہ سکریٹری کا سرینگر کا دورہ‘ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
مرکزی داخلہ سکریٹری ‘گووند موہن منگل کو سرینگر پہنچے جہاں انہوں نے سالانہ امرناتھ یاترا۲۰۲۵کیلئے سیکورٹی انتظامات اور جموں و کشمیر کی مجموعی حفاظتی صورتحال کا جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن نے منگل کے روز سرینگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جموںکشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال اور امر ناتھ یاترا کے حوالے سے کئے جارہے انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔
اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں پولیس سربراہ نالین پربھات، فوج کی پندرہویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرشانت شریواستو‘ اے ڈ ی جی نتیش کمارکے علاوہ سیول انتظامیہ سے وابستہ عہدیدار اور سراغ رساں ایجنسیوں سے وابستہ سینئر آفیسران نے بھی شرکت کی۔
باوثوق ذرائع کے مطابق پولیس سربراہ نالین پربھات نے داخلہ سیکریٹری کو جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور سالانہ امر ناتھ یاترا کے حوالے سے کئے جارہے انتظامات کے بارے میں پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے جانکاری فراہم کی۔
پولیس سربراہ نے اس موقع پر کہاکہ سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھگوتی نگر سے لے کر پوترا گھپا تک چپے چپے پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ حال ہی میں پہلگام میں ہوئے دہشت گرد حملے کے بعد، حکام نے اس سال یاترا کے دوران سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ۔
میٹنگ کے دوران مرکزی داخلہ سیکریٹری کو بتایا گیا کہ ٹرانزٹ کیمپس اور راستوں پر فوج، نیم فوجی دستوں کے علاوہ جموں وکشمیر پولیس کی کثیر پرتوں والی سیکورٹی تعینات کر دی گئی ہے ، ریڈیو فریکونسی کے ذریعے یاتریوں کی نگرانی کے علاوہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتری قافلے کی نگرانی کیلئے سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ فوج، نیم فوجی دستوں اور پولیس کے درمیان مکمل تال میل قائم ہے ، اور ہر سطح پر سیکورٹی کے تمام پہلوؤں کو انتہائی باریکی سے دیکھا جا رہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اودھم پور میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

Next Post

امرناتھ یاترا کیلئے بھگوتی نگر بیس کیمپ مکمل طور پر تیار:ڈی سی جموں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ

امرناتھ یاترا کیلئے بھگوتی نگر بیس کیمپ مکمل طور پر تیار:ڈی سی جموں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.