اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیر اعظم۱۵جون سے تین ملکوں کے دورے پر رہیں گے

’دورہ یورپین یونین سے تعلقات کو مضبوط کرنے کا موقع فراہم کریگا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-15
in اہم ترین
A A
’گولیوں کا جواب گولوں سے دیا جائے گا ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی۱۵؍اور۱۸جون کے درمیان کینیڈا، قبرص اور کروشیا کا دورہ کریں گے اور کینیڈا میں جی۷چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔
وزارت خارجہ نے آج یہاں کہا کہ پہلے مرحلے میںمودی۱۶/۱۵جون کو قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائڈس کی دعوت پر سرکاری دورے پر قبرص جائیں گے ۔
دو دہائیوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا قبرص کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔
نکوسیا میں مودی کرسٹوڈولائڈس کے ساتھ بات چیت کریں گے اور لیماسول میں کاروباری رہنماؤں سے خطاب کریں گے ۔ یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کو گہرا کرنے اور بحیرہ روم کے علاقے اور یوروپی یونین کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی تصدیق کرے گا۔
اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں مسٹر مودی کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کی دعوت پر جی۷ چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے۱۷/۱۶جون کو کینیڈا کے کناناسکس کا دورہ کریں گے ۔
جی۷سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم کی یہ مسلسل چھٹی شرکت ہوگی۔ سربراہی اجلاس میں، وزیر اعظم جی۷ممالک کے رہنماؤں، دیگر مدعو ممالک کے سربراہان اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ اہم عالمی مسائل بشمول توانائی کی حفاظت، ٹیکنالوجی اور اختراع، خاص طور پراے آئی،انرجی گٹھ جوڑ اور کوانٹم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ سربراہی اجلاس کے دوران وزیراعظم کئی دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
اپنے دورے کے آخری مرحلے میں مسٹر مودی وزیر اعظم آندریج پلینکووچ کی دعوت پر۱۸جون کو سرکاری دورہ کریں گے ۔ یہ کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا کروشیا کا پہلا دورہ ہوگا، جو دو طرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہوگا۔ وزیر اعظم پلینکوک کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے اور کروشیا کے صدر زوران میلانووک سے ملاقات کریں گے ۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ کروشیا کا دورہ یورپی یونین میں شراکت داروں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ہندوستان کے عزم کو بھی اجاگر کرے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی وقت کی اہم ضرورت:میر

Next Post

کابینہ میں توسیع نہ کرنے پر وحید پرہ نے عمر عبداللہ کو تنقید کا نشانہ بنایا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم
اہم ترین

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

2026-07-26
 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘
اہم ترین

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

2026-07-26
کرگل وجے دیوس تقریبات میں  شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے
اہم ترین

کرگل وجے دیوس تقریبات میں شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے

2026-07-26
 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا
اہم ترین

 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا

2026-07-26
’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل
اہم ترین

’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل

2026-07-26
۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا
اہم ترین

۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا

2026-07-26
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

’ پہلگام راستہ عارضی طور پر بند یاترا بالتل روٹ سے جاری رہے گی‘

2026-07-26
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

 ڈوڈہ میں ٹیمپو حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق، چار زخمی

2026-07-26
Next Post
پی ڈی پی کے محبوس لیڈر وحید پراکی ضمانت کا ہائی کا فیصلہ محفوظ

کابینہ میں توسیع نہ کرنے پر وحید پرہ نے عمر عبداللہ کو تنقید کا نشانہ بنایا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.