ہفتہ, جون 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’چناب ریل پل ایک غیر معمولی فن تعمیر کا کارنامہ ہے جوجموں اور سرینگر کے درمیان رابطے میں بہتری لائے گا‘

’آج کا دن جموںکشمیر کے بہن بھائیوں کیلئے خاص ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-06
in اہم ترین
A A
’چناب ریل پل ایک غیر معمولی فن تعمیر کا کارنامہ ہے جوجموں اور سرینگر کے درمیان رابطے میں بہتری لائے گا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خطہ حج۲۰۲۵:’مسلمان بدعت اور غیبت سے دور رہیں اور چھوٹی سی چھوٹی نیکی کو بھی حقیر نہ سمجھیں‘

کشمیر میں۳۲مقامات پر قومی تحقیقاتی ایجنسی کے چھاپے

کیٹرا سے سرینگر تک کے وندے بھارت ٹرینیں روحانی سیاحت کو فروغ دیں گی اور روزگار کے مواقع پیدا کریں گی:وزیر اعظم
سرینگر//(ویب ڈیسک)
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ۶ جون واقعی میرے جموں کشمیر‘جہاں۴۶ہزارکروڑ روپے مالیت کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں جن میں اودھمپور، بارہمولا،سرینگر ریلوے لنک(یو ایس بی آر ایل) منصوبہ بھی شامل ہے‘کا افتتاح کیا جارہا ہے ‘کے میرے بہن بھائیوں کیلئے ایک خاص دن ہے ۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یو ایس بی آر ایل منصوبہ ہر موسم میں رابطہ کو یقینی بنائے گا اور شری ماتا ویشنودی کیٹرا سے سرینگر تک کے وندے بھارت ٹرینیں روحانی سیاحت کو فروغ دیں گی اور روزگار کے مواقع پیدا کریں گی۔
وزیر اعظم مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا’’کل۶ جون واقعی میں میرے جموں اور کشمیر کے بہن بھائیوں کے لیے ایک خاص دن ہے۔۴۶ہزارکروڑ روپے مالیت کے اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں جو لوگوں کی زندگیوں پر بہت مثبت اثر ڈالیں گے‘‘۔
ان کا مزید کہنا تھا’’چناب ریل پل ایک غیر معمولی فن تعمیر کا کارنامہ ہونے کے علاوہ، جموں اور سرینگر کے درمیان رابطے میں بہتری لائے گا۔ انجی پل ہندوستان کا پہلا کیبل اسٹینڈ ریل پل ہے جو ایک مشکل علاقہ میں واقع ہے‘‘۔
وزیرا عظم نے پوسٹ میں مزید کہا ’’اودھمپور،سرینگر،بارہمولہ ریلوے لنک منصوبہ ہر موسم میں رابطے کو یقینی بناتا ہے اور شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا سے سرینگر تک وندے بھارت ٹرینیں روحانی سیاحت کو فروغ دیں گی اور روزگار کے مواقع فراہم کریں گی‘‘۔
مودی نے یہ الفاظ وزیر اعلیٰ جموں کشمیر عمر عبداللہ کے ایک پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے کہے جس میں انہوں نے پی ایم مودی کے جموں و کشمیر کے دورے سے پہلے انتظامات کے جائزے کے بارے میں آگاہ کیا۔
عمرعبداللہ نے پوسٹ میں کہا تھا’’دنیا کے سب سے اونچے ریلوے پل، چناب پل کا دورہ کیا تاکہ کل کے معزز وزیر اعظم نریندرا مودی جی کے دورے کے انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔ کل جموں و کشمیر کے لئے تاریخی دن ہے جب آخرکار وادی کو ملک کے باقی حصے کے ساتھ ایک ریلوے لنک کے ذریعے جوڑا جائے گا جس کا افتتاح معزز پی ایم کی موجودگی میں کیا جائے گا۔‘‘
اس دوران جموں کشمیر کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہونے جا رہا ہے ، جب ۶جون کو وزیر اعظم نریندر مودی کٹرا سے وادی کشمیر کے لیے وندے بھارت ایکسپریس کو روانہ کریں گے ۔
یہ محض ایک ریلوے ٹرین کی روانگی نہیں، بلکہ ایک ایسے خواب کی تعبیر ہے جو سب سے پہلے ڈوگرہ حکمران مہاراجہ پرتاپ سنگھ نے ایک صدی سے بھی پہلے دیکھا تھا۔ شیوالک اور پیر پنجال کے دشوار گزار پہاڑی سلسلوں کو عبور کرتے ہوئے ، یہ منصوبہ صرف تکنیکی برتری کا مظہر نہیں بلکہ قومی یکجہتی، علاقائی ربط اور جدید ہندوستانی انفراسٹرکچر کی شاندار علامت بن کر ابھر رہا ہے ۔
اس تاریخی موقع پر وزیر اعظم، دنیا کے سب سے اونچے ریلوی پل دریائے چناب پر تعمیر شدہ چناب آرچ برج ‘ کا بھی باضابطہ افتتاح کریں گے ، جو سطح دریا سے۳۵۹ میٹر بلند ہے ، یعنی ایفل ٹاور سے بھی ۳۵میٹر اونچا۔
ریلوے حکام کے مطابق’’یہ وہی خواب ہے جسے۱۹ویں صدی میں ڈوگرہ حکمران مہاراجہ پرتاپ سنگھ نے سب سے پہلے دیکھا تھا، اور آج یہ بھارت کی آزاد تاریخ کے سب سے بڑے انفراسٹرکچر کارناموں میں سے ایک میں تبدیل ہو رہا ہے ‘‘۔
اس منصوبے کو۱۹۸۳میں وزیر اعظم اندرا گاندھی نے از سر نو زندہ کیا اور جموں،اُدھم پور،سرینگر ریلوے لائن کا سنگ بنیاد رکھا۔ تاہم تکنیکی، موسمی اور جغرافیائی مشکلات کے سبب منصوبہ مسلسل تاخیر کا شکار رہا۔۱۹۹۶ اور ۱۹۹۷میں وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا اور آئی کے گجرال نے مختلف مقامات پر سنگ بنیاد رکھے ۔۲۰۰۲میں اس منصوبے کو قومی پروجیکٹ کا درجہ ملا۔ آج اس۲۷۲کلومیٹر طویل منصوبے میں سے ۱۰۹کلومیٹر پہلے ہی مرحلہ وار مکمل ہو چکا ہے ۔ آخری حصہ کٹرا سے سنگلدان تک رواں سال فروری میں مکمل ہوا۔
کشمیر ریل منصوبے میں کل۳۸سرنگیں اور۹۲۷پل شامل ہیں۔ ان میں سب سے قابلِ ذکر چناب پل ہے ، جو انجینئرنگ کا ایک عالمی عجوبہ بن چکا ہے ۔ حکام کے مطابق، اس منصوبے کے تحت۲۱۵کلومیٹر نئی سڑکیں تعمیر کی گئیں، جن سے ۷۰سے زائد دور دراز دیہات کو فائدہ پہنچا۔ریلوے حکام کے بقول’’کشمیر ٹرین پروجیکٹ، جو کبھی ایک شاہی خواب تھا، اب قومی اتحاد اور انجینئرنگ کی برتری کی علامت بن چکا ہے ‘‘۔
اس تاریخی منصوبے پر مقامی لوگوں کی جانب سے زبردست جوش و خروش کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ کٹرا، ریاسی، ادھمپور اور وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ وندے بھارت ٹرین کی روانگی نہ صرف سفری سہولیات کو بہتر بنائے گی بلکہ اس سے خطے کی معیشت کو بھی نئی زندگی ملے گی۔
کٹرا کے ایک مقامی تاجر راجیو کھجوریہ کا کہنا ہے ’’کٹرا میں ماتا ویشنو دیوی یاترا کے دوران ہر سال لاکھوں یاتری آتے ہیں۔ اگر اب کشمیر تک براہِ راست ریل رابطہ قائم ہو جائے گا، تو یہ نہ صرف یاترا کو مزید آسان بنائے گا بلکہ مقامی کاروبار کو بھی بے پناہ فائدہ پہنچے گا‘‘۔
سرینگر سے تعلق رکھنے والے طالب علم باسط احمد نے کہا’’یہ ایک انقلابی قدم ہے ۔ اب ہمیں جموں یا دہلی جانے کے لیے سڑکوں کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی۔ وقت بچے گا، سفر آرام دہ ہوگا اور حادثات کا خطرہ بھی کم ہو جائے گا‘‘۔
ریاسی ضلع کے ایک دیہاتی محمد اسلم نے کہا’’ہمارے گاؤں تک سڑک بھی کئی سال پہلے ہی بنی تھی، اب ریل آنے سے یہاں روزگار کے مواقع بڑھیں گے ۔ لوگ باہر جا سکیں گے ، اور باہر کے لوگ یہاں آئیں گے ۔‘‘
اسی طرح کئی دیگر شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ دراصل جغرافیائی فاصلوں کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ دلوں کو جوڑنے والا اقدام ہے ، جو آنے والے وقت میں جموں و کشمیر کی تقدیر بدل سکتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا

Next Post

وزیر اعظم مودی کا دورہ‘ سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خطہ حج۲۰۲۵:’مسلمان بدعت اور غیبت سے دور رہیں اور چھوٹی سی چھوٹی نیکی کو بھی حقیر نہ سمجھیں‘
اہم ترین

خطہ حج۲۰۲۵:’مسلمان بدعت اور غیبت سے دور رہیں اور چھوٹی سی چھوٹی نیکی کو بھی حقیر نہ سمجھیں‘

2025-06-06
این آئی اے کے جموںکشمیر اور پنجاب میں۱۴مقامات پر چھاپے
اہم ترین

کشمیر میں۳۲مقامات پر قومی تحقیقاتی ایجنسی کے چھاپے

2025-06-06
اہم ترین

کشمیر کو ریل سے ملک بھر سے جوڑنا تاریخی لمحہ ہے:وزیر اعلیٰ

2025-06-06
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کا دورہ‘ سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات

2025-06-06
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج ۲۰۲۵: ۱۲ سال سے کم عمر بچوں کے حج پر پابندی بڑی پالیسی تبدیلیوں میں سے ایک

2025-06-05
وزیر اعظم مودی چناب میں سب سے اونچے ریلوے پل کے علاوہ انجی پل کا بھی افتتاح کریں گے
اہم ترین

وزیر اعظم مودی چناب میں سب سے اونچے ریلوے پل کے علاوہ انجی پل کا بھی افتتاح کریں گے

2025-06-05
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
اہم ترین

ریل رابطے کا افتتاح:۶ جون کوجموں کشمیر میں نئے دور کا آغاز ہوگا:سنہا

2025-06-05
جموںکشمیر میں اسمبلی انتخابات اگلے سال مارچ یا اپریل میں ہونگے : کول
اہم ترین

حکومت نے۸مہینوں کے دوران زمینی سطح پر کوئی کام نہیں کیا:کول

2025-06-05
Next Post

وزیر اعظم مودی کا دورہ‘ سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.