جمعہ, جون 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیر اعظم مودی چناب میں سب سے اونچے ریلوے پل کے علاوہ انجی پل کا بھی افتتاح کریں گے

۴۶ ہزار کروڑترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز ہوگا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-05
in اہم ترین
A A
وزیر اعظم مودی چناب میں سب سے اونچے ریلوے پل کے علاوہ انجی پل کا بھی افتتاح کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خطہ حج۲۰۲۵:’مسلمان بدعت اور غیبت سے دور رہیں اور چھوٹی سی چھوٹی نیکی کو بھی حقیر نہ سمجھیں‘

کشمیر میں۳۲مقامات پر قومی تحقیقاتی ایجنسی کے چھاپے

مودی ریاسی میں میڈیکل کالیج کا سنگ بنیاد رکھیں گے ‘ دورے کے پیش نظر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات
نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو وادی کشمیر کو بقیہ ہندوستان سے جوڑنے والی کٹرا سنگلدان ریلوے لائن ، چناب اور انجی کھڈ ریلوے پلوں کا افتتاح اور دو وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کا آغاز کریں گے ، اس کے ساتھ ہی۴۶ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کریں گے ۔
وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق مودی۶جون کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے ۔ خطے میں ریل کے بنیادی ڈھانچے اور رابطے کو فروغ دینے کے اپنے عہد کے مطابق، وزیر اعظم صبح تقریباً۱۱بجے چناب پل کا افتتاح کریں گے اور پل کے ڈیک کا دورہ کریں گے ۔ اس کے بعد وہ انجی پل کا دورہ کریں گے اور اسکا افتتاح کریں گے ۔ وہ دوپہر تقریباً ۱۲بجے وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے ۔ اس کے بعد وہ کٹرا میں۴۶ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کو وقف کریں گے ۔
دریائے چناب سے۳۵۹میٹر کی بلندی پر واقع فن تعمیرکا شاہکار چناب ریل برج دنیا کا سب سے بلند ریلوے آرک پل ہے ۔ یہ ایک۱۳۱۵میٹر لمبا اسٹیل کا محراب نما پل ہے جسے زلزلہ اورشدید ہوا کو برداشت کرنے کے لیے انجینئر کیا گیا ہے ۔ اس پل کا ایک بڑا اثر جموں سرینگر کے درمیان رابطے کو بڑھانے پر پڑے گا۔
پل پر چلنے والی وندے بھارت ٹرین کے ذریعے کٹرہ اور سری نگر کے درمیان سفر کرنے میں تقریباً۳ گھنٹے لگیں گے ، جس سے موجودہ سفری وقت میں۳ تا۲گھنٹے کی کمی ہوگی۔ انجی برج ہندوستان کا پہلا کیبل اسٹیڈ ریل پل ہے جو ایک چیلنجنگ علاقے میں ملک کی خدمت کرے گا۔
وزیر اعظم ادھم پور،سرینگر،بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔ تقریباً۴۳ہزار۷۸۰کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا۲۷۲کلومیٹر طویل یہ منصوبہ۳۶ سرنگوں (۱۱۹کلومیٹر پھیلی )اور۹۴۳پلوں پر مشتمل ہے ۔ یہ پروجیکٹ وادی کشمیر اور ملک کے باقی حصوں کے درمیان کسی روک ٹوک کے بغیر ہر موسم میں ریل رابطہ فراہم کرتا ہے جس کا مقصد علاقائی نقل وحمل کو تبدیل کرنا اور سماجی و اقتصادی انضمام کو فروغ دینا ہے ۔
وزیر اعظم شری ماتا ویشنودیوی کٹرا سے سرینگر اور واپس جانے کے لیے دووندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کوبھی ہری جھندی دکھاکر روانہ کریں گے ۔
وہ باشندوں ، سیاحوں، تیرتھ یاتریوں وغیرہ کے لیے ایک تیز، آرام دہ اور قابل اعتماد سفری متبادل فراہم کریں گے ۔ خاص طور سے سرحدی علاقوں میں کنکٹویٹی کو بڑھاوا دینے کے لیے وزیراعظم مختلف سڑک پروجکٹوں کا افتتاح کریں گے ۔وہ قومی شاہراہ۷۰۱پر رفیع آباد سے کپواڑہ تک سڑک کو وسیع کرنے کے منصوبے اور۱۹۵۲کروڑ روپئے سے زیادہ کے قومی شاہراہ ۴۴۴پر شوپیان بائی پاس روڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔
وہ سرینگر میں نیشنل ہائی وے ون پر سنگراما جنکشن اور نیشنل ہائی وے ۴۴پر بمنہ جنکشن پر دو فلائی اوور پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کریں گے ۔ ان منصوبوں سے ٹریفک کی بھیڑ میں کمی آئے گی اور مسافروں کیلئے ٹریفک کی روانی میں اضافہ ہوگا۔
وزیر اعظم کٹرا میں۳۵۰کروڑ روپے سے زیادہ کے شری ماتا ویشنو دیوی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایکسیلنس کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔ یہ ریاسی ضلع کا پہلا میڈیکل کالج ہوگا جو خطے میں صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں طور پر معاون ثابت ہوگا۔
اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے۶جون کومجوزہ جموں و کشمیر کے دورے کے پیش نظر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
چناب پل کی تاریخی افتتاحی تقریب اور وندے بھارت ٹرینوں کی روانگی کے پیش نظر پولیس، سی آر پی ایف، ریلوے پروٹیکشن فورس اور دیگر ایجنسیوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے ، جبکہ کٹرا، ریاسی اور ادھم پور سمیت حساس علاقوں میں چپے چپے پر سیکورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔
اعلیٰ سطحی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی آمد سے قبل مشتبہ نقل و حرکت کی روک تھام، اہم تنصیبات کی نگرانی، اور تقریب کے مقامات کی مکمل سیلنگ کیلئے ڈرون، سی سی ٹی وی اور انٹیلی جنس ٹیمیں فعال کی گئی ہیں۔ جموں سے کٹرا تک شاہراہوں پر فلیگ مارچ اور خصوصی ناکہ بندی بھی جاری ہے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو دنیا کے سب سے اونچے ریلوے آرچ پل‘چناب پل کا افتتاح کریں گے ، جو۳۵۹میٹر کی بلندی پر واقع ہے اور اسے انجینئرنگ کا ایک عالمی شاہکار قرار دیا جا رہا ہے ۔ یہ پل۱۳۱۵میٹر طویل ہے اور اسے زلزلوں اور شدید ہواؤں کے خلاف مزاحمت کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے ۔
اسی روز وزیر اعظم کٹرا سے وادی کشمیر کے درمیان دو وندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر آغاز کریں گے ، جو کٹرا اور سرینگر کے درمیان سفری وقت کو دو سے تین گھنٹے تک کم کر دیں گی۔ اس اقدام کو جموں و کشمیر کی اندرونی رابطہ کاری اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے ۔
اس موقع پر وزیر اعظم جموں و کشمیر کے پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں میں تعمیر شدہ بھارت کے پہلے کیبل اسٹے ریلوے پل، آنجی پل کا بھی افتتاح کریں گے ، جو ایک اور انجینئرنگ کامیابی ہے ۔
دورے کے دوران وزیر اعظم کٹرا میں شری ماتا ویشنو دیوی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایکسیلنس کی بنیاد بھی رکھیں گے ، جو ۳۵۰کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ یہ ریاسی ضلع کا پہلا میڈیکل کالج ہوگا، جو علاقے میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو نئی جہت فراہم کرے گا۔
وزیر اعظم سرحدی اور دور دراز علاقوں میں آخری حد تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے کئی اہم سڑک منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے ، جس سے علاقے میں بنیادی ڈھانچے اور نقل و حمل کی سہولیات کو فروغ ملے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملازمین کیلئے ڈی اے کو ۵۵ فیصد تک بڑھا دیاگیا

Next Post

جموں کے سرحدی علاقوں میں ولیج ڈیفنس گارڈز کی تربیت کا آغاز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خطہ حج۲۰۲۵:’مسلمان بدعت اور غیبت سے دور رہیں اور چھوٹی سی چھوٹی نیکی کو بھی حقیر نہ سمجھیں‘
اہم ترین

خطہ حج۲۰۲۵:’مسلمان بدعت اور غیبت سے دور رہیں اور چھوٹی سی چھوٹی نیکی کو بھی حقیر نہ سمجھیں‘

2025-06-06
این آئی اے کے جموںکشمیر اور پنجاب میں۱۴مقامات پر چھاپے
اہم ترین

کشمیر میں۳۲مقامات پر قومی تحقیقاتی ایجنسی کے چھاپے

2025-06-06
اہم ترین

کشمیر کو ریل سے ملک بھر سے جوڑنا تاریخی لمحہ ہے:وزیر اعلیٰ

2025-06-06
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کا دورہ‘ سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات

2025-06-06
’چناب ریل پل ایک غیر معمولی فن تعمیر کا کارنامہ ہے جوجموں اور سرینگر کے درمیان رابطے میں بہتری لائے گا‘
اہم ترین

’چناب ریل پل ایک غیر معمولی فن تعمیر کا کارنامہ ہے جوجموں اور سرینگر کے درمیان رابطے میں بہتری لائے گا‘

2025-06-06
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج ۲۰۲۵: ۱۲ سال سے کم عمر بچوں کے حج پر پابندی بڑی پالیسی تبدیلیوں میں سے ایک

2025-06-05
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
اہم ترین

ریل رابطے کا افتتاح:۶ جون کوجموں کشمیر میں نئے دور کا آغاز ہوگا:سنہا

2025-06-05
جموںکشمیر میں اسمبلی انتخابات اگلے سال مارچ یا اپریل میں ہونگے : کول
اہم ترین

حکومت نے۸مہینوں کے دوران زمینی سطح پر کوئی کام نہیں کیا:کول

2025-06-05
Next Post
راجوری:سابق وی ڈی سی ممبران میں جدید ہتھیار تقسیم

جموں کے سرحدی علاقوں میں ولیج ڈیفنس گارڈز کی تربیت کا آغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.