جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کیا قسمت محبوبہ جی پر پھر…؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-06-05
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

سیاست میں قسمت کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے اور… اور اب یہ ثابت بھی ہو چکاہے… اپنی میڈم جی … میڈم محبوبہ جی کو دیکھ کر ہمیں اس بات پر ایک سو نہیں بلکہ ایک سو ایک فیصد یقین بھی ہو گیا ہے… اس بات کا یقین کہ لگتا ہے کہ قسمت ایک بار پھر میڈم جی پر مہر بان ہونے کا ارادہ رکھتی ہے … قسمت کا ایک بار پھر میڈم جی پر دل آیا ہے اور… اور اگر واقعی میں ایسا ہے … اور قسمت میڈم جی پر مہر بان ہونے کا ارادہ رکھتی ہے تو… تو اس سے بڑی خوش خبر میڈم جی کیلئے اور کچھ نہیں ہو سکتی ہے… بالکل بھی نہیں ہو سکتی ہے … اور یہ بھی سچ ہے کہ میڈم جی کو خود بھی اس بات کا اندازہ ہو نے لگا ہے… اسی لئے تو انہوں نے اب ہاتھ پیر مار نا شروع کردیا ہے… ورنہ انہوں نے اپنی سیاست ’ایکس‘ پر پوسٹ تک ہی محدود رکھی تھی… اب تو محترمہ سنہا صاحب … ایل جی منوج سنہا صاحب سے بھی ملنے جاتی ہیں … اور گزشتہ پانچ سا ل میں پہلی بار ملنے جاتی ہیں… انہیں ایک عدد خط بھی دیتی ہیںجس میں پنڈتوں کی بات کی جاتی ہے… اور پھر میلہ کھیر بھوانی میں شرکت کیلئے گاندربل بھی پہنچ جاتی ہیں … نہیں یہ خود کو کشمیر کی سیاست میں متعلقہ رکھنے کی میڈم جی کی کوئی کوشش نہیں تھی … کہ… کہ سیاست میں کوئی کبھی غیر متعلقہ نہیں ہو تا ہے… ہاںوقت اس کا نہیں ہو تا ہے… لیکن وہ متعلقہ ہو تا ہے… اور میڈم جی بھی متعلقہ تھیں ‘ ہیں اور رہیں گی… رہی قسمت کی بات تو… تو ان کی قسمت اچھی ہے کہ عمرعبداللہ ‘ جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ ہیں… میڈم جی کی قسمت اچھی ہے کہ عمرعبداللہ بھاری منڈیٹ سے منتخب ہو ئے … میڈم جی کی اس سے اچھی قسمت کیا ہو سکتی ہے کہ… کہ بھاری منڈیٹ کے بعد بھی عمرعبداللہ کچھ بھی نہیں کررہے ہیں… وہ بھی نہیں جو یہ کر سکتے تھے… اور یہ ایک اور نشانی ہے… واضح علامت ہے کہ میڈم جی پر قسمت مہر بان ہے… اگر مہر بان نہیںہو تی تو… تو وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ ہر وہ کام کرتے… ہر وہ کام کرنے کی کوشش کرتے جو انہیں کرنا چاہئے تھا …لیکن نہیں کررہے ہیں … اور ان کے چہرے کو دیکھ کر لگتا ہے کہ انہیں اس کا افسوس بھی نہیں ہے… اس بات کا افسوس کہ یہ خود اپنے ہاتھوں سے اُس بھاری منڈیٹ کو نقصان پہنچا رہے ہیں‘ اسے کمزور کررہے ہیں… جو لوگوں نے انہیں دیا تھا … اور اللہ میاں کی قسم اس سی بڑی خوش قسمتی میڈم جی کی کوئی اور نہیں ہو سکتی ہے… بالکل بھی نہیںہو سکتی ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم کا دورہ ‘سنہا کا انتظامات جائزہ

Next Post

ماحولیات کا عالمی دن‘کشمیر اور پلاسٹک کا استعمال

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

ماحولیات کا عالمی دن‘کشمیر اور پلاسٹک کا استعمال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.