جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یاتریوں کی سلامتی اولین ترجیح، تمام ادارے چوکس رہیں:امت شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-31
in اہم ترین
A A
ڈانگری میں دونوں واقعات کی تحقیقات این آئی اے کو سپرد :وزیر داخلہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

جموں//
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت امرناتھ یاتریوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور سکیورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ چوکسی اختیار کرتے ہوئے سالانہ یاترا کو بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کرانے کو یقینی بنائیں۔
یہ بات انہوں نے جمعرات کی شب جموں میں ایک اعلیٰ سطحی سیکیورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جس میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور دیگر اعلیٰ سیکیورٹی و سول حکام نے شرکت کی۔
شاہ نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا ’’امرناتھ یاترا کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ تمام متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ چوکسی اختیار کریں اور یاترا کو محفوظ و سہل بنانے میں کوئی کوتاہی نہ کریں‘‘۔
وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ یاترا میں شامل تمام عقیدت مندوں کی سلامتی اور سہولت کو اولین ترجیح دی جائے گی اور مرکزی و ریاستی حکومتیں اس سلسلے میں پوری سنجیدگی سے کام کر رہی ہیں۔
دریں اثنا باوثوق ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کی سربراہی میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں۳جولائی سے۹؍اگست تک جاری رہنے والی امر ناتھ یاترا کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ امت شاہ نے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ یاتریوں کیلئے سفر کو محفوظ، سہل اور باوقار بنانے میں کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے ۔
اجلاس کے دوران۲۲؍اپریل کے دہشت گردانہ حملے کے بعد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، امت شاہ نے سیکیورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ پہلگام حملے میں ملوث دہشت گردوں کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے اور اونچے پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشنز کو تیز کیا جائے ، جہاں حالیہ مہینوں میں متعدد دہشت گردوں کی موجودگی رپورٹ ہوئی ہے ، خاص طور پر کٹھوعہ، ادھم پور، ڈوڈہ، کشتواڑ، راجوری اور پونچھ کے پہاڑی علاقوں میں۔
اجلاس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی ہوم سیکریٹری گووند موہن، آرمی چیف جنرل اوپندر دویدی، چیف سیکریٹری اتل ڈولو، پولیس سربراہ نالین پربھات، وزارت داخلہ، فوج، نیم فوجی دستوں، انٹیلی جنس اداروں اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
وزیر داخلہ کا یہ دورہ آپریشن سندور کے بعد پہلا دورہ ہے ، جو ۲۲؍اپریل کو پہلگام میں دہشت گرد حملے کے بعد ۷مئی کو شروع کیا گیا تھا۔ اس دورے میں وہ پونچھ بھی جائیں گے ، جہاں وہ پاکستانی شیلنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور بی ایس ایف کے اہلکاروں سے خطاب بھی کریں گے ۔
واضح رہے کہ امر ناتھ یاترا کے لیے مرکز نے۵۸۱کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جن میں تقریباً ۴۲ہزار اہلکار شامل ہوں گے ۔ ان میں سے۴۲۴کمپنیاں یو ٹی جموں و کشمیر بھیجی جا رہی ہیں، جبکہ باقی کمپنیوں کو، جن میں آپریشن سندور کے دوران تعینات اہلکار بھی شامل ہیں کو سری نگر اور دیگر حساس علاقوں میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بہادر افسر کی خدمات کا اعتراف آرمی چیف سے اعزاز حاصل

Next Post

’جموں و کشمیر میں ترقی نہیں رکے گی‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
’یہ ترقی یا جہاد کیلئے ووٹ کا مقابلہ ہے‘

’جموں و کشمیر میں ترقی نہیں رکے گی‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.