بدھ, مئی 28, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

چیری فصل تیار‘اسٹرابری کی طرح چیری کی قیمت فروخت میں کمی سے کسان ناخوش

’جو چیری۲۰۰سے۲۵۰ روپے فی کلو فروخت کی تھی، وہ امسال بمشکل۱۰۰سے۱۲۰روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-27
in اہم ترین
A A
چیری کی اچھی پیدوار سے کسان مطمئن لیکن اچھے دام نہ ملنے کی شکایت

Cherry

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ جاری تناؤ کے دوران بھارت میں سٹیلتھ جنگی طیاروں کا پروگرام منظور

وادی میں تیز آندھی، ژالہ باری اور موسلا دھار بارش

سرینگر//
وادیٔ کشمیر میں ان دنوں چیری فصل تیار ہے اور کسان اس کو درختوں سے اتار کر ڈبوں میں پیک کرکے بازاروں میں منتقل کرنے میں مصروف ہیں تاہم وہ امسال اس فصل کی آمدنی سے مطمئن نظر نہیں آ رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ رواں سال بازاروں میں شدید مندی نے ان کے لیے معاشی مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔
کشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے مضافاتی علاقوں جن میں نیو تھید ہارون، دارا، دھنہ ہامہ اور چھتر ہامہ شامل ہیں، میں چیری کے باغات کافی تعداد میں موجود ہیں، جہاں ہر سال لاکھوں روپے مالیت کی چیری فصل تیار ہوتی ہے تاہم کاشتکاروں کے مطابق اس سال خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں اور قیمتیں گذشتہ برسوں کی نسبت کافی کم ہیں۔
وادی میں چیری کی فصل ماہ مئی کے وسط میں تیار ہو کر بازاروں میں دستیاب ہوتی ہے اور پھر ماہ جولائی کے وسط تک اس کا سیزن رہتا ہے ۔ اسٹرا بیری کی طرح اس فصل کی عمر بھی بہت محدود ہے ۔
سرینگر کے ایک معروف چیری کاشتکار محمد عمر نے یو این آئی کو بتایا’’ہم نے پچھلے سال جو چیری۲۰۰سے۲۵۰ روپے فی کلو فروخت ہوتی تھی، وہ امسال بمشکل۱۰۰سے۱۲۰روپے فی کلو میں بکتی ہے ، وہ بھی اگر خریدار مل جائے ‘‘۔
عمر نے کہا کہ مارکیٹ تک رسائی، ٹرانسپورٹ کی لاگت، پیکیجنگ اور لیبر چارجز پہلے ہی ہمارے منافع کو کھا جاتے ہیں، اب اگر مارکیٹ ہی مندا ہے تو ہم کیسے گزارہ کریں؟
ان کا مزید کہنا تھا’’مارکیٹ بالکل ٹھپ ہے ۔ پہلگام واقعے کے بعد سیاحت ختم ہو کر رہ گئی ہے ،سیاح شوق سے چیری کھاتے تھے ، سیاحوں کی آمد میں نمایاں کمی سے چیری کی خریداری بھی از حد متاثر ہوئی ہے ‘‘۔
عمر نے کہا کہ اس وقت مارکیٹ میں چیری کے ریٹ اتنے کم ہیں کہ ہم مزدوروں کی مزدوری اور جراثیم کش ادویات کی قیمت بھی ادا نہیں کر پا رہے ہیں‘‘۔
اس کاشتکار نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو کسانوں کی لاگت کا تخمینہ لگانے کیلئے ایک سروے ٹیم تشکیل دینی چاہیے تاکہ چیری کی مناسب ریٹ مقرر کیا جا سکے ۔
عمر نے کہا’’اس وقت چیری کی فصل گھاٹے میں ہے ، کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں ہے جو اس فصل کی آمدنی آتی ہے اس سے زیادہ اس کو تیار کرکے بازاروں تک پہنچانے کا خرچہ آتا ہے ،حکومت کو دیکھنا چاہیے کہ زمیندار کو کتنی لاگت آتی ہے ، تبھی ریٹ فکس کرنا چاہیے ‘‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چیری کے تین گریڈ ہوتے ہیں، جو پہلے۲۰۰روپے فی ڈبہ فروخت ہوتے تھے ، آج بمشکل۱۰۰روپے میں بک رہے ہیں۔’ڈبل چیری‘فیکٹری کو دے رہے ہیں، مگر وہ بھی اچھے ریٹ نہیں دے رہے ۔
عمرنے کہا کہ۲۰۱۱میں ایک ڈبل چیری کا ڈبہ ساڑھے تین سو روپے میں فروخت ہوتا تھا، جب کہ اب وہی۱۰۰سے۱۲۰روپے فی ڈبہ میں بک رہا ہے ۔
چیری کی فصل سے وابستہ کسانوں اور متعلقہ انجمنوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر مارکیٹ انٹروینشن اسکیم (ایم آئی ایس) متعارف کرائے تاکہ چیری جیسی نازک فصل کو نقصان سے بچایا جا سکے کیونکہ چیری ایک نازک اور جلد خراب ہونے والا پھل ہے ، جسے وقت پر بازار پہنچانا بہت ضروری ہوتا ہے ۔
حکومت کا کہنا ہے کہ۳جون سے جموں کے کٹرا اسٹیشن سے ممبئی تک چیری سے لدی پہلی ریلوے کارگو گاڑی روانہ ہوگی، جو۲۴ٹن چیری لے جائے گی۔ اس اقدام کو چیری شعبے کی بحالی کیلئے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے ۔ تاہم کسانوں کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات کا اثر تبھی ہو گا جب انہیں فوری طور پر قیمتوں میں استحکام دیا جائے ۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے بروقت مداخلت نہ کی تو نہ صرف چیری پیداوار متاثر ہوگی بلکہ ہزاروں کنبے جو اس شعبے پر انحصار کرتے ہیں، معاشی بحران کا شکار ہو جائیں گے ۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کشمیر میں چار اقسام کی چیری تیار ہوتی ہے جن میں ڈبل، مشری، مخملی اور اٹلی شامل ہے ۔
ماہرین طب کے مطابق چیری بھی دوسرے میوہ جات کی طرح صحت کے لئے انتہائی مفید ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پوتن ’بالکل پاگل‘ ہو چکے ہیں! یوکرین کے خلاف روسی حملوں پر ٹرمپ کی شدید تنقید

Next Post

دریائے جہلم سے تین روز سے لاپتہ نو عمر لڑکے کی لاش برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پانچویں نسل کے لڑاکا طیاروں کے لیے مقامی پروگرام کی منظوری
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ جاری تناؤ کے دوران بھارت میں سٹیلتھ جنگی طیاروں کا پروگرام منظور

2025-05-28
اہم ترین

وادی میں تیز آندھی، ژالہ باری اور موسلا دھار بارش

2025-05-28
سلووینیا سے سیول تک:بھارت کی دہشت گردی کیخلاف موقف کی گونج
اہم ترین

سلووینیا سے سیول تک:بھارت کی دہشت گردی کیخلاف موقف کی گونج

2025-05-28
Vote
اہم ترین

ضمنی اسمبلی انتخابات میں تاخیر ‘ سیاسی جماعتوں میں بے چینی

2025-05-28
اپوزیشن ملک کو تقسیم کرنے کے لیےووٹ بینک اور خوشامد کی سیاست کر رہی ہے: نڈا
اہم ترین

کورونا وائرس کے انفیکشن سے گھبرانے کی ضرورت نہیں:مرکز

2025-05-28
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

بی ایس ایف ہندوستان کی پہلی دفاعی لائن ہے :آنند

2025-05-28
آپریشن سندور میں امریکہ کا کوئی رول نہیں تھا :بھارت
اہم ترین

آپریشن سندور میں خواتین اہلکاروں کا مثالی کردار

2025-05-28
پہلگام میں عمر کابینہ کا اجلاس:ـ’دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے‘
اہم ترین

پہلگام میں عمر کابینہ کا اجلاس:ـ’دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے‘

2025-05-28
Next Post
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی

دریائے جہلم سے تین روز سے لاپتہ نو عمر لڑکے کی لاش برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.