پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

سچ جو جنگ میں شہید ہو تا ہے !

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-05-21
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یہ صرف دعویٰ ہے…

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

جانتے ہیں اور مانتے بھی کہ جنگ میں سب سے پہلا شہد ’سچ ‘ ہو تا ہے… سب سے پہلے اس بے چارے سے قربانی لی جا تی ہے… بے چارہ یہ خود قربانی دینے کیلئے تیار نہیں ہو تا ہے… بالکل بھی نہیں ہو تا ہے… اس کی شہید ہونے کی کوئی خواہش بھی نہیں ہو تی ہے‘ لیکن پھر بھی سب سے پہلے اسی سے قربانی لی جاتی ہے… اسی کو شہید کیا جاتا ہے…حالیہ ہند پاک ٹکراؤ … فوجی ٹکراؤ میں بھی ہم نے یہ دیکھا … گرچہ یہ جنگ نہیں تھی… یہ ٹکراؤ جنگ کے قریب بھی نہ تھا ‘ لیکن… لیکن اس ٹکراؤ میں بھی بے چارہ سچ ہی شہید ہو گیا… اللہ میاں سے دعا ہے کہ وہ سچ کو شہداء کی صف میں شامل کرے اور… او ر ہم اس کے ابدی سکون کیلئے ہمیشہ دعا گو رہیں گے … لیکن صاحب یہ سب کچھ کہنے کے بعد بھی ہم یہ حلفاً بیان کرتے ہیں کہ… کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ … کہ اس ٹکراؤ میں سچ کہیں ہمیں نظر نہیں آیا … یقینا ہمیں نظر آیا … ان تصاویر میں نظر آیا جو تصاویر میکسار نے پاکستانی فوجی اڈوں کی کھینچ لیں … حملے سے پہلے اور حملوں کے بعد بھی… اور یہ تصاویر چیخ چیخ کر کہہ رہی ہیں… وہ داستان … جس داستان کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے… اپنے لوگوں سے بھی اور دنیا سے بھی کہ… کہ اگر ان تصاویر سے کچھ سامنے آرہاہے تو… تو یہ ایک بات سامنے آ رہی ہے کہ… کہ پاکستان کی فضائیہ کے ان اڈوں کو ایسی مار پڑی ہے کہ ان کا چہرہ ہی بگڑ گیا ہے… بری طرح سے بگڑ گیا ہے … اور کیا کیا بگڑ گیا ہے … آج نہیں تو کل… سامنے آئیگا ہی اور… اور اس لئے آئیگا کیوں کہ سچ صرف جنگ کے دوران شہید ہو تا ہے… جنگ کے بعد نہیں … امن کے دور میں نہیں کہ … امن میں سچ ہزاروں پردوں کی چیر پھاڑ کرکے بھی سامنے آتا ہے… اور یقین کیجئے گا کہ… کہ اب کی بار بھی وہ آئیگا … وہ آرہا ہے… آہستہ آہستہ ہی سہی لیکن آرہا ہے… تب تک منانے دیجئے لوگوں کو ’یوم تشکر‘ کہ… کہ جب سچ سامنے آئے گا … تو سچ کو شہید کرنے والے اپنی جان کی پناہ مانگیں اور… اور انہیں پھر خطرہ ہو گا … ڈر اور خوف ہو گا کہ … کہ سچ جاننے پر لوگ انہیں ’شہید‘ نہ کرڈالیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی ڈبلیو ٹی کی معطلی کے بعد تلبل نیوی گیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کی تیاریاں شروع

Next Post

غزہ میں انسانی بحران :کیاسرائیل تنہا ہوتاجارہا ہے

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ صرف دعویٰ ہے…

2025-07-06
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2025-07-05
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

امر ناتھ یاترا کا آغاز

2025-07-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2025-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب تو آزاد صاحب کو بخش دو!

2025-06-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

غزہ میں انسانی بحران :کیاسرائیل تنہا ہوتاجارہا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.