جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں:۳۰سرحدی علاقوں میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

’سرحدیں خاموش تو ہو گئی ہیں‘لیکن اب بھی انجانا سا ڈر لگا ہوا ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-20
in اہم ترین
A A
گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول اونہ گام کی پہل :مستقبل کو ماضی جاننے کا پروگرام

SRINAGAR

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

جموں//
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد معمولات زندگی کی بحالی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ، اور اسی سلسلے میں پیر کے روز جموں خطے کے۳۰سرحدی علاقوں میں بند پڑے اسکولوں کو دوبارہ کھول دیا گیا۔ ان اسکولوں کو حالیہ شیلنگ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے طور پر بند کر دیا گیا تھا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، پونچھ، راجوری، جموں، سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع میں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے قریب واقع اسکولوں کو۱۲دن کی بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔
عینی شاہدین کے مطابق طلبہ دوبارہ اسکولوں کا رخ کر رہے ہیں، اور بازاروں میں جزوی گہما گہمی لوٹ رہی ہے ۔ تاہم مقامی انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے ۔
راجوری کے ایک مقامی دکاندار سنجے سنگھ نے بتایا’’جب گولہ باری شروع ہوئی تو ہم نے دکانیں بند کر دیں اور گھروں کو لوٹ آئے ۔ اب بھی ہم شام چار یا پانچ بجے دکانیں بند کر دیتے ہیں۔ گاہکوں کی آمد بہت کم ہے ‘‘۔
ایک اور مقامی شہری‘ خالد نجیب کا کہنا تھا کہ اگرچہ فائر بندی سے کچھ راحت ملی ہے ، لیکن خوف کی فضا تاحال قائم ہے ۔ لوگ بنیادی اشیاء تو خرید رہے ہیں، مگر ایک انجانا سا ڈر اب بھی دلوں میں موجود ہے ۔ اگر حالات پرامن رہے تو ہی مکمل بحالی ممکن ہوگی‘‘۔
مالی مشکلات کے حوالے سے انہوں نے کہا، جو لوگ روز کما کر روز کھاتے ہیں ان کے لیے یہ حالات بہت مشکل ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ۲۲؍اپریل کو جنوبی کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گرد حملے میں۲۶؍افراد کی ہلاکت کے بعد ہندوستان نے۷مئی کو’آپریشن سندور‘ کے تحت پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں موجود نو دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان شدید گولہ باری اور فضائی حملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے باعث سرحدی علاقوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی اور تعلیمی ادارے احتیاطی طور پر بند کر دیے گئے ۔
اگرچہ جموں کے بیشتر علاقوں میں اسکول۱۵مئی تک کھل چکے تھے ، تاہم سرحد کے بالکل قریب واقع اسکولوں کو حفاظتی وجوہات کی بنا پر مزید کچھ دن بند رکھا گیا تھا۔
ایک اعلیٰ افسر نے بتایا’’لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ واقع تمام اسکول آج سے دوبارہ کھل گئے ہیں‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام زونل ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں حفاظتی رہنما اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایس آئی اے نے سرنکوٹ مندر گرینیڈ حملہ کیس میں چارج شیٹ داخل کی

Next Post

تیز ہوائیں چلنے سے بجلی کی ترسیلی لائنوں کو پہنچنے نقصان کے بعد مرمت کا کام تقریباً مکمل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 

2025-07-10
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
Next Post
طوفانی ہوائیں:’واد ی میں۵۰فیصد بجلی سپلائی بحال

تیز ہوائیں چلنے سے بجلی کی ترسیلی لائنوں کو پہنچنے نقصان کے بعد مرمت کا کام تقریباً مکمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.