اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

 نشاط میں جنسی استحصال کا معاملہ: ملوث چاروں ملزمان گرفتار

سیاسی جماعتوں کا ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-06
in مقامی خبریں
A A
سانبہ میںنا بالغ کی عصمت دری کیس میں غفلت کا شاخسانہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

سرینگر//
پولیس نے پیر کے روز کہا کہ فوری کارروائی کے نتیجے میں سرینگر میں جنسی استحصال کے معاملے میں ملوث چاروں ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ نشاط کے واٹر ورکس روڈ کے قریب لوگوں کے ایک گروپ کی جانب سے ایک خاتون پر جنسی حملے کی کوشش کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی گئی۔ متاثرہ کو شدید چوٹیں آئی تھیں اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا تھا ، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے بعد پولیس اسٹیشن نشاط میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر۳۵/۲۰۲۵درج کی گئی اور فوری طور پر تفتیش شروع کردی گئی۔
تفتیش کے دوران مندرجہ ذیل چار ملزمان کی نشاندہی کی گئی اور سہیل بشیر بٹ، ولد بشیر احمد، ساکن اشام سنبل، عادل علی بٹ، ولد علی محمد، ذہیار نشاط، فردوس احمد راتھر، غلام احمد، زینتیار نشاط اور سہیل افضل بٹ، ولد محمد افضل ساکن پہلو برین کو گرفتار کیا گیا۔
ایک تیز اور فیصلہ کن کارروائی میں تمام ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرینگر پولیس قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے ، معاشرے سے جرائم کو ختم کرنے اور ہر شہری کی حفاظت اور وقار کو یقینی بنانے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مجرمانہ سرگرمی سے متعلق کسی بھی معلومات کیلئے، براہ کرم قریبی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں یا۱۱۲ پر کال کریں۔
اس دوران جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری اور پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون نے سری نگر کے نشاط علاقے میں ایک خانہ بدوش خاتون کی ہلاکت کے واقعے کی فوری تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
الطاف بخاری نے پیر کو ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’’نشاط میں پیش آنے والا المناک واقعہ، جس میں ریاسی سے تعلق رکھنے والی ایک خانہ بدوش خاتون کو نشے میں دھت افراد کے ایک گروہ نے وحشیانہ حملہ کر کے قتل کر دیا، ہولناک اور انتہائی شرمناک ہے‘‘۔
بخاری نے مطالبہ کہا’’اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے‘‘۔
اپنی پارٹی کے صدر نے متاثرہ کنبے کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا’’تسلی کے کوئی الفاظ صحیح معنوں میں اس درد کو کم نہیں کر سکتے جس کا وہ اس وقت سامنا کر رہے ہوں گے ‘‘۔
لون نے اس واقعے کی فوری تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا’’نشاط کے علاقے میں ایک خانہ بدوش خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا‘‘۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مجرمان کو تیز بنیادوں پر سخت سزا ملنی چاہئے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پولیس کی اکھنور سیکٹر میں چناب کو پیدل عبور کرنے کے خلاف وارننگ جاری

Next Post

ایل جی سنہا نے بزنس رولز کی فائل مسترد نہیں کی :این سی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
Next Post

ایل جی سنہا نے بزنس رولز کی فائل مسترد نہیں کی :این سی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.