سرینگر//
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں لوگوں سے تیز ہوائیں چلنے کے دوران جھیل ڈل، ولر اور دیگر آبی ذخائر میں شکارے یا کشتیاں چلانے سے احتراز کرنے کی اپیل کی ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی میں۳سے۵مئی تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں اور کہیں کہیں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ۶سے۸مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بعد میں۹سے۱۱تک ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران بھی کہیں کہیں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں لوگوں سے مقامی انتظامیہ اور ٹریفک ایڈوائزریوں پر عمل کرنے کو کہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کہیں کہیں تیز بارشوں کے ساتھ ساتھ ۴۰سے۵۰کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔
ایڈوائزری میں لوگوں سے تیز ہوائیں چلنے کے دوران جھیل ڈل، ولر اور دیگر آبی ذخائر میں شکارے یا کشتیاں چلانے سے احتراز کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ مقامات پر مٹی کے تودے گر آنے کے بھی خطرات ہیں۔
کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ۶مئی سے اپنے کھیے کھلیانوں اور باغوں میں اپنے آپریشنز شروع کر سکتے ہیں۔