نئی دہلی//
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد جموں و کشمیر میں سلامتی کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دینے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ سے چلے گئے ہیں۔
یہ بریفنگ ایسے وقت میں دی جا رہی ہے جب بھارت۲۲؍ اپریل کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ملوث افراد کو سزا دینے کے آپشنز پر غور کر رہا ہے۔
اس ہولناک حملے میں’سرحد پار روابط‘کا حوالہ دیتے ہوئے بھارت نے اس حملے میں ملوث افراد کو سخت سزا دینے کا وعدہ کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی کے ساتھ سنگھ کی ملاقات کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
اتوار کے روز وزیر اعظم نے کہا تھا کہ پہلگام حملے کے’مجرموں اور سازش کرنے والوں‘ کو’سخت ترین جواب‘دیا جائے گا۔
وزیر اعظم کاکہنا تھا’’پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف ہماری لڑائی میں ۱۴۰ کروڑ ہندوستانیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ میں ایک بار پھر متاثرہ خاندانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ انہیں انصاف ملے گا اور انصاف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کے ذمہ داروں اور سازش کرنے والوں کو سخت ترین جواب دیا جائے گا۔ ‘‘