سرینگر/۲۱جون
شمالی کشمیر کے شیری بارہ مولہ میں منگل کے روز آتشزدگی کی ایک ہولناک واردات کے دوران تین بیکری کارخانے اور پانچ دکانیں خاکستر، لاکھوں روپیہ مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے شیری علاقے میں منگل کے روز اچانک آگ نمودا رہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تین بیکری کارخانوں کے ساتھ ساتھ پانچ دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی املاک تباہ ہو گئی۔
پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔