جموں//
جموںکشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں پیر کے روز بینک ڈکیتی معاملے میں پولیس نے ایک سابق بینک ملازم سمیت دو افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے۴۵ء۱کروڑ کی رقم برآمد کرکے ضبط کی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو کٹھوعہ ضلع میں ایچ ڈی ایف سی بینک میں ڈکیتی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
بینک ڈکیتی میں ملوث افراد کے گھر پر چھاپہ ماری کے دوران پولیس نے پانی کی ٹینک میں چھپائی گئی نقدی برآمد کی جبکہ دو ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔انہوں نے مزید کہاکہ تیسرے ڈاکو کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ایک ٹیم چندی گڑھ روانہ کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ کٹھوعہ ضلع کے ہٹلی موڑ میں نامعلوم بندوق برداروں نے رات کی تاریکی میں ایچ ڈی ایف سی بینک میں نقب لگا کر وہاں سے ایک کروڑ روپے کی رقم پر ہاتھ صاف کیا تھا۔
پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا ہے ۔