نئی دہلی/24 اپریل
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اوپیندر دویدی جمعہ کو جموں و کشمیر میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سلامتی کی صورتحال کا جامع جائزہ لینے کےلئے سرینگر کا دورہ کریں گے۔
فوجی ذرائع نے بتایا کہ فوج کے اعلی کمانڈر جنرل دویدی کو سیکورٹی منظر نامے کے مختلف پہلوو¿ں سے آگاہ کریں گے۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ آیا آرمی چیف پہلگام کا دورہ کریں گے یا نہیں۔
بھارت نے چہارشنبہ کے روز پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو کم کرتے ہوئے متعدد اقدامات کا اعلان کیا تھا جن میں پاکستانی ملٹری اتاشیوں کی ملک بدری،۰۶۹۱ کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور پہلگام قتل عام سے سرحد پار روابط کے پیش نظر اٹاری لینڈ ٹرانزٹ پوسٹ کو فوری طور پر بند کرنا شامل ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کے خلاف تادیبی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ (پی ٹی آئی)