ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بدھ تک سرینگر جموں قومی شاہراہ کی جزوی بحالی کا امکان:جتندر سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-22
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
اسمبلی انتخابات:کانگریس اور این سی سے کوئی چیلنج نہیں :جتندر سنگھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے منگل کے روز کہا ہے کہ جموں کشمیر کے ضلع رامبن میں شدید بارشوں، طوفانی ہوا¶ں اور بادل پھٹنے کے بعد شروع کی گئی راحتی کارروائیاں زور و شور سے جاری ہیں اور ضلعی انتظامیہ مشکل ترین حالات کے باوجود بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔
مرکزی وزیر نے کہا بدھ تک سرینگر جموں قومی شاہراہ پر جزوی طورپر ٹریفک کی بحالی کا امکان ہے ۔
ڈاکٹر سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا”راحت رسانی کا کام پوری رفتار کے ساتھ جاری ہے ۔ انتظامیہ انتہائی مشکل حالات کے باوجود بہتر کام کر رہی ہے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر بصیر چودھری خود متاثرہ علاقوں میں خیمہ زن ہیں اور صورتحال پر براہ راست نگرانی رکھے ہوئے ہیں“۔
ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ رام بن ضلع میں بجلی اور پانی کی فراہمی کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔
مرکزی وزیر کے مطابق، ‘ضلع میں کل 1762 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز میں سے 1486 کی مرمت مکمل ہو چکی ہے اور باقی 286 ٹرانسفارمرز پر کام جاری ہے ۔ اسی طرح، 98 واٹر سپلائی اسکیمز میں سے 89 کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے جبکہ 9 اسکیموں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی شاہراہ کی مکمل بحالی میں وقت لگ سکتا ہے ، تاہم اس کی جزوی بحالی کل تک ممکن ہے تاکہ ٹریفک کا کم از کم بہا¶ شروع کیا جا سکے ۔مرکزی وزیر نے اعلان کیا کہ وہ کل رامبن کے ضلعی ہیڈکوارٹر کا دورہ کریں گے تاکہ انتظامیہ کے ساتھ مزید ضروری اقدامات پر بات چیت کر کے اگلے مرحلے کی حکمت عملی طے کی جا سکے ۔
یاد رہے کہ اتوار کے روز رامبن میں شدید بارشوں اور بادل پھٹنے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی، جس کے بعد سے انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے ریلیف اور بحالی کے عمل میں مصروف ہیں۔
دریں اثنا ضلعی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ رام بن میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب بستیاں متاثر ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ تین سو کے قریب مکانوں اور دکانوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ چار سو گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔ ان کے مطا بق متاثرین کی مدد اور انہیں معاوضہ فراہم کرنے کی خاطر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں کل سے موسم خوشگوار رہے گا:محکمہ موسمیات

Next Post

24 گھنٹوں میں ٹریفک کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے: وزیر اعلی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
Next Post
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ

24 گھنٹوں میں ٹریفک کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے: وزیر اعلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.