جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں میں سینکڑوں مسافر درماندہ شاہراہ بند، فوج نے فراہم کی خوراک و امداد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-22
in اہم ترین
A A
جموں میں سینکڑوں مسافر درماندہ شاہراہ بند، فوج نے فراہم کی خوراک و امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

جموں//
سرینگر جموں قومی شاہراہ مسلسل دوسرے روز بھی بند رہنے سے سرینگر جانے والے سینکڑوں مسافر جموں میں درماندہ ہو کر رہ گئے ۔ ان میں سے بیشتر افراد مختلف شعبوں میں سرینگر میں روزگار سے وابستہ ہیں اور اب نہ واپسی کا کرایہ ادا کر سکتے ہیں اور نہ ہی مہنگے ہوائی ٹکٹ خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں۔
درماندہ مسافروں نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس نہ رہنے کا مناسب انتظام ہے اور نہ ہی اضافی رقم جس سے وہ ہوٹل میں قیام یا کھانے پینے کا بندوبست کر سکیں۔ ایسے میں فوج نے انسانی ہمدردی کے تحت فوری قدم اٹھاتے ہوئے درماندہ مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کیں۔
درماندہ مسافروں نے بتایا کہ وہ شاہراہ کھلنے کا انتظار کر رہے ہیں لیکن بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے صورتحال ابتر ہو چکی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نہ وہ اپنے گھروں کو واپس جا سکتے ہیں اور نہ ہی ہوائی سفر اختیار کرنے کی سکت رکھتے ہیں کیونکہ ہوائی ٹکٹوں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔
اس دوران فوج نے ایک بار پھر انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے درماندہ مسافروں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء، پانی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ فوج کی جانب سے لگائے گئے امدادی کیمپوں میں سینکڑوں افراد کو خوراک، چائے اور ضروری اشیاء فراہم کی گئیں۔
مسافروں نے فوج کی اس بروقت اور ہمدردانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شدید مشکلات کے اس وقت میں فوج کی طرف سے دی گئی مدد نے ان کے دل جیت لیے ۔
ایک مسافر شبیر احمد نے کہا’ہم دو دن سے یہاں پھنسے ہوئے ہیں، پیسے ختم ہو گئے ہیں۔ اگر فوج کھانا نہ دیتی تو ہم بھوکے رہ جاتے ۔ ہم ان کے شکر گزار ہیں‘۔
ایک خاتون مسافر نے رقت آمیز لہجے میں کہا’’ہم بچوں کے ساتھ یہاں درماندہ ہیں، نہ آگے جا سکتے ہیں، نہ پیچھے ۔ فوج نے کم از کم ہمیں بھوکے سونے سے بچا لیا‘‘۔
واضح رہے کہ رام بن کے مقام پر شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے قومی شاہراہ کو کئی مقامات پر شدید نقصان پہنچا ہے ، جس کی بحالی کے لیے مشینری اور عملہ مسلسل مصروف عمل ہے ۔
حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر موسم سازگار رہا تو ایک یا دو روز میں شاہراہ کو جزوی طور پر بحال کیا جا سکتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 امید ہے کہ ریاستی درجے کی بحالی کا وعدہ پورا ہوگا:ڈاکٹر فاروق

Next Post

’رام بند میںلینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی تباہی کو قومی آفت قرار نہیں دیا جاسکتا ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
’رام بند میںلینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی تباہی کو قومی آفت قرار نہیں دیا جاسکتا ‘

’رام بند میںلینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی تباہی کو قومی آفت قرار نہیں دیا جاسکتا ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.