پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’شاہراہ ۵سے ۶ دن میں بحال ہو سکتی ہے‘

جموںسرینگر قومی شاہراہ کے بند ہونے کے بعد مغل روڈ کو ہلکی گاڑیوں کے لیے بحال کردیا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-22
in اہم ترین
A A
’جموں سرینگر شاہراہ ۵سے ۶ دن میں دوبارہ کھل سکتی ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

رام بن ضلع میں ایک درجن سے زیادہ مقامات پر ہزاروں ٹن ملبے کو ہٹانے کی کوششیں جاری ہیں:این ایچ اے آئی
سرینگر//
رام بن ضلع میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ بند ہونے کے بعد جموں کو کشمیر سے جوڑنے والی مغل روڈ کو پیر کے روز دوبارہ کھول دیا گیا جس سے پھنسے ہوئے لوگوں کو بڑے پیمانے پر راحت ملی ہے۔
جموں سرینگر قومی شاہراہ (این ایچ ۴۴) پر پیر کو مسلسل دوسرے دن بھی ٹریفک معطل رہی کیونکہ رام بن سیکٹر میں سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے سڑک کا کئی حصہ بہہ گیا۔
حکام کا اندازہ ہے کہ اس اہم شاہراہ کو مکمل طور پر بحال کرنے میں مزید پانچ سے چھ دن لگ سکتے ہیں، جو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ کشمیر کا بنیادی روڈ لنک ہے۔
نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کے پروجیکٹ ڈائریکٹر پرشوتم کمار نے بتایا کہ رام بن ضلع میں ایک درجن سے زیادہ مقامات پر ہزاروں ٹن ملبے کو ہٹانے کی کوششیں جاری ہیں۔
کمار نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے کی بھاری مقدار کی وجہ سے شاہراہ کی مکمل بحالی میں مزید پانچ سے چھ دن لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ایچ اے آئی کی مشینری رام بن اور ماروگ کے درمیان کیچڑ اور ملبے کے نیچے دب گئی ہے اور بحالی کے کام کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے نئے انتظامات کیے گئے ہیں۔
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر رام بن بصیر الحق چودھری نے ایس ایس پی رام بن کلبیر سنگھ اور ایس ایس پی ٹریفک این ایچ راجہ عادل حامد کے ہمراہ متعدد متاثرہ مقامات کا دورہ کیا اور بحالی کی جاری کوششوں کا جائزہ لیا۔
توقع ہے کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی آج بعد میں رام بن کا دورہ کریں گے جہاں شدید بارش اور سیلاب کے بعد تین افراد ہلاک اور سیکڑوں کو بچالیا گیا تھا۔
ادھرانتظامیہ نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تاحکم ثانی سفر سے گریز کریں۔محکمہ ٹریفک کے مطابق، بارشوں کے باعث رامبن، بانہال، پنتھیال، اور رامسو کے مقامات پر مٹی کے تودے اور بھاری برکم پتھر گر آنے کے نتیجے میں شاہراہ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے اہلکار شاہراہ کی صفائی اور بحالی میں مصروف ہیں۔
ٹریفک پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے یو این آئی کو بتایا’’سری نگر-جموں شاہراہ پر فی الحال ٹریفک کی کسی بھی قسم کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ سفر کا ارادہ مؤخر کریں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں‘‘۔
شاہراہ کی بندش سے جہاں اشیائے ضروریہ کی رسد متاثر ہو رہی ہے ، وہیں وادی کشمیر سے جموں یا بیرون ریاست جانے والے مسافر، مریض اور طلبہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔علاوہ ازیں، شاہراہ سے منسلک دیہاتوں کے لوگوں کو بھی آمدورفت اور بنیادی ضروریات کی ترسیل میں دشواریوں کا سامنا ہے ۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ روزانہ جاری کی جانے والی ٹریفک ایڈوائزری پر نگاہ رکھیں اور بلا ضرورت سفر سے گریز کریں۔
اس دوران ایس ایس پی ٹریفک رورل آر پی سنگھ نے پیر کے روز کہاکہ مغل روڈ پر ہلکی موٹر گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے ۔
سنگھ نے کہاکہ سرینگر جموں شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کی خاطر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا گیا ہے ۔
ان باتوں کا اظہار آر پی سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
ایس ایس پی نے کہاکہ متعلقہ ایجنسیاں قومی شاہراہ پر ملبہ ہٹانے اور سڑک کو بحال کرنے میں مصروف ہیں، اور کوشش کی جا رہی ہے کہ جلد از جلد یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حرکت ممکن ہو۔
سنگھ نے یہ بھی واضح کیا کہ اس وقت مسافروں کے لیے متبادل راستے کے طور پر مغل روڈ کھلی ہے اور وہاں سے صرف ہلکی موٹر گاڑیوں کو آمدورفت کی اجازت دی گئی ہے ۔
ایس ایس پی نے کہا’‘مغل روڈ کے ذریعے سفر ممکن ہے ، لیکن مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی سفر سے پہلے ٹریفک کنٹرول یونٹس سے معلومات حاصل کریں‘۔
سنگھ نے مزید کہا کہ شاہراہ کی مکمل بحالی میں موسم کی صورتحال اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور افواہوں پر یقین نہ کرنے کی اپیل بھی کی۔
قابل ذکر ہے کہ رام بن میں حالیہ بارشوں کے سبب کئی مقامات پر سڑک کو شدید نقصان پہنچا ہے ، جس کے باعث سرینگر،جموں قومی شاہراہ مسلسل بند ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۳۷۰ کے دعوے پر ڈاکٹر فاروق اپنا موقف واضح کریں: محبوبہ

Next Post

وادی میں اشیائے ضروریہ کا وافر ذخیرہ موجود ہے‘ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں:صوبائی کمشنر کشمیر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
’سرکاری اراضی کا تحفظ ناگزیر‘

وادی میں اشیائے ضروریہ کا وافر ذخیرہ موجود ہے‘ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں:صوبائی کمشنر کشمیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.