نئی دہلی// صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے تمام ہم وطنوں کو ایسٹر کے موقع پر مبارکباد دی ہے ۔
ہفتہ کو اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ‘‘ایسٹر کے پرمسرت موقع پر، میں تمام ہم وطنوں، خاص طور پر ہندوستان اور بیرون ملک مقیم مسیحی برادری کے ارکان کو مبارکباد اور نیک خواہشات دیتی ہوں۔
ایسٹر کا مقدس تہوار، جو حضرت عیسیٰ مسیح کے جی اٹھنے کی یاد میں منایا جاتا ہے ، ہمیں بے لوث محبت اور خدمت کا پیغام دیتا ہے ۔ عیسیٰ مسیح کی قربانی سے ہم دست برداری اور معافی کا سبق سیکھتے ہیں۔ ان کی زندگی انسانیت کو سچائی، انصاف اور ہمدردی کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتی ہے ۔
آئیے اس خوشی کے موقع پر ان کی زندگی کی اقدار پر عمل کریں جس سے معاشرے میں امن اور خوشحالی قائم رہے ۔