سرینگر/۲۱جون
وادی کشمیر میں چار روز سے رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس نے لوگوں کو ایک بار پھر گرم لباس زیب تن کرنے پر مجبور کر دیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں۲۲ جون تک رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران جنوبی کشمیر میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وادی میں۲۳جون سے موسم میں بہتری واقع ہونے کی توقع ہے ۔
ادھر وادی میں لگاتار بارشوں سے شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہو رہا ہے ۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۲ئ۸ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت۳۱ئ۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۲ئ۵ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۴ئ۲۱ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت۴ئ۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۵ئ۶ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۲ئ۹ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت۸ئ۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۰ء۵ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا