منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’کشمیر کی طرح جموں میں بھی دہشت گردی کو کچلا جائیگا‘

 جموں کشمیر انتظامیہ اور مرکزی حکومت پوری طاقت کے ساتھ سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے:ایل جی سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-19
in اہم ترین
A A
کشمیر کے ممتاز عالم دین آغا سید محمد باقر الموسوی کا انتقال
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

’جموں میں دہشت گردی کو زندہ رکھنے کی کوشش ہو رہی ہے پڑوسی ملک کی سازش کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ‘
منی گام//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز کہا کہ کشمیر کی طرح جموں کے علاقوں میں بھی دہشت گردی کو کچل دیا جائے گا اور حکومت جموں و کشمیر کو دہشت گردی سے پاک بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
ان خیالات کا اظہار سنہا نے وسطی کشمیر کے گاندربل میں منی گام پولیس ٹریننگ اسکول میں جموں و کشمیر پولیس کانسٹیبلوں کے بیسک ریکروٹ ٹریننگ کورس (بی آر ٹی سی) کے۱۶ ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے یقین دلایا کہ جموں کشمیر انتظامیہ اور مرکزی حکومت پوری طاقت کے ساتھ سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات کو بڑی حد تک روکنے کیلئے سیکورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے سنہا نے کہا کہ جموں خطے میں دہشت گردی کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ایل جی نے کہا ’’گزشتہ چند سالوں میں جموں و کشمیر پولیس، فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز وادی کشمیر میں دہشت گردی پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیاب رہی ہیں۔ جموں خطے میں دہشت گردی کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو اس کے مقابلے میں پرامن تھا۔ مجھے جموں و کشمیر پولیس پر بھروسہ ہے۔ جموں و کشمیر دونوں علاقوں کو دہشت گردی سے پاک بنانے کیلئے جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کا اجتماعی عزم ہے‘‘۔
ایل جی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جس طرح سیکورٹی فورسز وادی کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات پر روک لگانے میں کامیاب ہوئیں ’’آپ جموں میں اس عزم کو دہرائیں گے‘‘۔
سنہا نے کہا کہ پڑوسی ملک کی سازش کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کرنے کیلئے تمام ایجنسیوں کو ایک مضبوط ٹیم کے طور پر اکٹھا ہونا ہوگا۔
  لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ منشیات کے لین دین میں کرپٹو کرنسی کا استعمال کیا جارہا ہے کیونکہ ڈارک ویب منشیات کی تجارت کیلئے ایک نئے بازار کے طور پر ابھر رہا ہے۔
سنہا نے کہا کہ ٹکنالوجی بہت تیزی سے بدل رہی ہے اور تربیتی اسکولوں کے باہر نئی ٹکنالوجی کا استعمال اور دشمنوں کی طرف سے پیش کردہ چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مہارت وں کو اپ گریڈ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
ان کاکہنا تھا’’منشیات کی اسمگلنگ کا خطرہ اب روایتی نہیں رہا ہے۔ اسمگلر اور منشیات کے دہشت گرد ہر روز اپنے رابطے کے طریقوں کو تبدیل کر رہے ہیں۔ ڈارک ویب منشیات کی تجارت کے لئے نئی مارکیٹ کے طور پر ابھر رہا ہے ، اور روایتی لین دین کی جگہ کرپٹو کرنسی کا استعمال کیا جارہا ہے‘‘۔
ایل جی نے کہا کہ نئی ٹکنالوجی کے غلط استعمال سے منظم جرائم میں اضافہ ہوا ہے اور سائبر کرائم کے واقعات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
سنہا نے کہا ’’ایسی صورتحال میں آپ کو مجرموں سے ایک قدم آگے رہنے کے لئے مسلسل جدت طرازی کی پالیسی پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ جموں و کشمیر پولیس فورس ان تمام چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے وقف اور تیار ہے‘‘۔
ایل جی نے زور دے کر کہا کہ جموں کشمیر پولیس کو مستقبل کیلئے تیار پولیس فورس بنانا ہوگا جو تکنیکی طور پر لیس ہو اور دہشت گردی اور جرائم کے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔
سنہا نے کہا کہ جموں کشمیر پولیس ملک کی دیگر فورسز سے بہت مختلف ہے کیونکہ اس پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ان کاکہنا تھا’’ ایک طرف ہمارے بہادر جوان دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں اور دوسری طرف ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن و امان کو برقرار رکھیں اور جموں و کشمیر میں ترقی کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے میں مدد کریں‘‘۔
سنہا نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں جموں و کشمیر پولیس کی ریئل ٹائم انٹیلی جنس شیئرنگ اور فوری ردعمل میں کارکردگی قابل ستائش رہی ہے۔
ایل جی جاجینا تھا’’مجھے امید ہے کہ خصوصی حکمت عملی، جدید ٹیکنالوجی اور مخصوص انٹیلی جنس کا امتزاج دہشت گردی اور اس کے پورے سپورٹ سسٹم کے تابوت میں آخری کیل ڈال دے گا۔ مستقبل میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں اور امن و امان کے مشنز کی کامیابی کا انحصار ٹیکنالوجی کے موثر استعمال پر ہوگا۔ ‘‘(ایجنسیاں)
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ: ملی ٹنٹوں کے موجودگی والے علاقوں کی نشاندہی ‘آئی جی پی

Next Post

راجوری:یونیورسٹی پروفیسر کی مار پیٹ‘ فوج کا تحقیقات کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
راجوری:یونیورسٹی پروفیسر کی مار پیٹ‘ فوج کا تحقیقات کا اعلان

راجوری:یونیورسٹی پروفیسر کی مار پیٹ‘ فوج کا تحقیقات کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.