منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یہ نہیں لکھا کہ فاروق نے آرٹیکل ۳۷۰ کی منسوخی کی حمایت کی:دلت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-18
in اہم ترین
A A
فاروق نے نجی طور پر آرٹیکل 370 کی منسوخی کی حمایت کی تھی:دولت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

نئی دہلی//
اپنی نئی کتاب ’دی چیف منسٹر اینڈ دی اسپائی‘ کو لے کر جاری تنازعہ کے درمیان ریسرچ اینڈ اینالسس ونگ (را) کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دلت نے جمعرات کو ان دعووں کو مسترد کر دیا کہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کی حمایت کی تھی۔
دلت ایک سابق آئی پی ایس افسر ہیں جنہوں نے انٹیلی جنس بیورو اور را دونوں میں خدمات انجام دیں اور کشمیر میں کام کرنے کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔
ایک نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہ آیا ان کی اور فاروق عبداللہ کی دوستی متاثر ہوئی ہے‘ دلت نے زور دے کر کہا’’دوستی صرف اس وجہ سے ختم نہیں ہوتی کہ کسی نے کوئی فضول بات کہی ہے۔ یہ کتاب آرٹیکل۳۷۰ کے بارے میں نہیں ہے۔ بلکہ یہ فاروق عبداللہ کی تعریف ہے جو عظیم انسان ہیں‘‘۔
سابق را سربراہ نے کہا’’مجھے یقین ہے کہ وہ کل کتاب کی تقریب رونمائی میں ضرور شرکت کریں گے۔ اگر وہ نہیں آتے ہیں، تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا، لیکن میں نے تقریباً دس پندرہ دن پہلے ان سے بات کی تھی، اور انہوں نے کہا تھا کہ وہ آئیں گے‘‘۔
دلت نے یاد دلایا کہ جب آرٹیکل ۳۷۰کو منسوخ کیا گیا تھا تو ان کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر ڈاکٹر صاحب (فاروق عبداللہ) کا دل ٹوٹ گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ سب جانتے ہیں کہ فاروق صاحب کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ دہلی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہے ہیں لیکن یہ دہلی ہی ہے جو ڈاکٹر صاحب کو سمجھنے میں ناکام رہی ہے۔’’ قصور فاروق کا نہیں ہے، بلکہ دہلی کا ہے کہ وہ اسے سمجھنے میں ناکام رہا ہے‘‘۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا آرٹیکل ۳۷۰کی منسوخی کی حمایت کرنے والے نیشنل کانفرنس سربراہ کے دعوے سچ ہیں‘ دلت نے کہا کہ فاروق عبداللہ نے کبھی ان کی حمایت نہیں کی۔
دلت نے کہا ’’منسوخی کے اعلان سے دو دن پہلے ڈاکٹر صاحب، عمر عبداللہ اور ان کے ایک رکن پارلیمنٹ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہاں کیا بات چیت ہوئی۔ میں نے ان سے بھی پوچھا، لیکن مجھے کچھ نہیں بتایا گیا۔اس کے بعد فاروق صاحب نے مجھ سے کہا تھا کہ اگر حکومت ایسا کرنا چاہتی ہے تو انہیں ہمیں اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔ لیکن اس کے بجائے ہمیں گھر میں نظربند کر دیا گیا۔ انہوں نے کبھی بھی دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کی حمایت نہیں کی‘‘۔
سابق را سربراہ نے کہا ’’کتاب میں کہیں بھی میں نے نہیں لکھا کہ فاروق نے آرٹیکل ۳۷۰کی حمایت کی تھی۔ یہ بکواس ہے اور صرف ایک میڈیا اسٹنٹ ہے۔ کسی نے بھی منسوخی کی حمایت نہیں کی ، لیکن جس طریقے سے یہ کیا گیا تھا وہ بات چیت کے ذریعہ مختلف ہوسکتا تھا‘‘۔
دلت نے زور دے کر کہا کہ ان کی کتاب فاروق عبداللہ کی تعریف ہے، تنقید نہیں۔’’اگر کوئی کہہ رہا ہے کہ میں نے اپنی کتاب بیچنے کے لئے ایک سستا اسٹنٹ لیا ہے، تو یہ ٹھیک ہے۔ مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے‘‘۔
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ کی ستائش کرتے ہوئے دلت نے کہا کہ کشمیر میں کوئی ایسا لیڈر نہیں ہے جو فاروق صاحب سے آدھا قد رکھتا ہو اور نہ ہی ان سے بڑا کوئی قوم پرست ہے۔
سابق را سربرا ہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی تشکیل کردہ یہ حکومت کشمیر کے لئے اس سے زیادہ مثبت کچھ نہیں ہو سکتی۔ اور وہ بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئی۔ ’’صرف نیشنل کانفرنس ہی کشمیر کو آگے لے جا سکتی ہے۔ یہ وہ خاندان ہے جو اسے آگے لے جائے گا‘‘۔
دلت نے کہا کہ دیگر جماعتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’بارہمولہ میں دہشت گردی کی سرگرمیاں مکمل طور پر ختم نہیں ہوئیں‘

Next Post

سرینگر میں دلت کی کتاب کی فروخت میں تیزی کا رجحان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post

سرینگر میں دلت کی کتاب کی فروخت میں تیزی کا رجحان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.