اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ریاستی درجے کی بحالی کا مناسب وقت آگیا ہے ‘

’الیکشن کو چھ ماہ ہو گئے ‘مجھے اب بھی امید ہے کہ جلد ہی اپنی جموں کشمیر ریاست کا درجہ واپس مل جائے گا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-16
in اہم ترین
A A
ریاستی درجے کی بحالی کا مناسب وقت آگیا ہے : عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

اسمبلی میں تحریک التواء کو قبول نہیں کیا جاسکتا تھا کیونکہ یہ بل پارلیمنٹ سے منظور ہوا تھا:وزیر اعلیٰ
سرینگر//
وزیر اعلیٰ‘ عمر عبداللہ نے آج کہا کہ انہیں امید ہے کہ جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بہت جلد بحال ہوجائے گا اور مناسب وقت آگیا ہے۔
وہ ضلع پلوامہ میں ایک پل کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’ہمیں لگتا ہے کہ مناسب وقت آ گیا ہے، اسمبلی انتخابات کے چھ مہینے گزر چکے ہیں۔ (مرکزی وزیر داخلہ امت) شاہ یہاں آئے، میری ان سے الگ ملاقات ہوئی، اچھی ملاقات ہوئی… مجھے اب بھی امید ہے کہ جموں و کشمیر کو جلد ہی اپنی ریاست کا درجہ واپس مل جائے گا‘‘۔
اپوزیشن کے اس الزام پر کہ حکمراں پارٹی نے وقف ترمیمی قانون پر بحث میں خلل ڈالا، انہوں نے کہا کہ تحریک التواء کو قبول نہیں کیا جاسکتا تھا کیونکہ یہ بل پارلیمنٹ سے منظور ہوا تھا۔
اسپیکر نے آخری دن سب کچھ واضح کر دیا۔ ’’شاید ارکان کی غلطی یہ تھی کہ وہ تحریک التوا لے کر آئے۔ تحریک التوا صرف جموں و کشمیر حکومت کے کاموں پر بحث کے لئے لائی جاتی ہے کیونکہ حکومت کو جواب دینا ہوتا ہے‘‘۔
وزیرا علیٰ نے کہا’’مجھے بتائیں کہ اگر تحریک التواء منظور ہو گئی ہوتی تو ہم کیسے جواب دیتے کیونکہ وقف بل ہمارے ذریعے نہیں لایا گیا تھا۔ اسے مرکز نے پارلیامنٹ میں منظور کیا تھا‘‘۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ اسمبلی میں مختلف قواعد کے تحت ایک قرارداد منظور کی جاسکتی ہے۔
ان کاکہنا تھا’’لیکن اب یہ گزر چکا ہے۔ نیشنل کانفرنس سمیت کئی پارٹیوں نے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے اور سپریم کورٹ کے سامنے اپنے خیالات رکھے ہیں۔ اب ہم دیکھیں گے کہ سپریم کورٹ کیا کہتا ہے‘‘۔
پل کے افتتاح پر تبصرہ کرتے ہوئے عمرعبداللہ نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ چرار شریف کو جنوبی کشمیر سے جوڑنے والا پل ۲۰۱۴ کے سیلاب میں بہہ جانے کے بعد ۱۱سال تک دوبارہ تعمیر کیا گیا۔
ان کاکہنا تھا’’یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اس کی تعمیر نو میں کافی وقت لگا۔ یہ پل ۲۰۱۴ کے سیلاب میں بہہ گیا تھا اور اسے دوبارہ تعمیر کرنے میں ۱۱سال لگے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ پل صرف ہمارے ذریعہ کھولا جانا تھا۔ یہ پل جنوبی کشمیر کو چرار شریف سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔‘‘
اس سے پہلے ایک عوامی جلسے سے خطاب کے دوران عمر عبداللہ نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے (یوٹی) میں وزیر اعلیٰ کو کام کرنے میں شدید رکاوٹوں کا سامنا ہے ، کیونکہ افسران ہر کام میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے ’دس بہانے‘تلاش کرتے ہیں۔۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یوٹی کے نظام میں وزیر اعلیٰ کے پاس محدود اختیارات ہوتے ہیں اور اکثر اوقات سرکاری افسران تعاون کے بجائے رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں۔
عمرعبداللہ نے کہا’’ریاست اور یوٹی میں زمین و آسمان کا فرق ہے ۔ ریاست میں وزیر اعلیٰ کے پاس مکمل اختیارات ہوتے ہیں، جبکہ یوٹی میں افسران ہر معاملے میں رکاوٹ ڈالنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومت جلد ہی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے ایک قانون متعارف کروائے گی۔
عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ ہماچل پردیش میں صنعتوں اور ہوٹلوں کے قیام کے وقت لازمی ہوتا ہے کہ۷۰فیصد ملازمتیں مقامی لوگوں کو دی جائیں، اور اگر کوئی اس قانون پر عمل نہ کرے تو اس کی فیکٹری بند کی جاتی ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے سوال اٹھایا ’’اگر یہ قانون ہماچل کے لیے موزوں ہے تو جموں و کشمیر کو اس سے محروم کیوں رکھا جا رہا ہے ؟‘‘
مائننگ کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دریاوں پر سب سے پہلا حق مقامی لوگوں کا ہونا چاہیے تاکہ وہ ریت اور بجری نکال کر روزگار حاصل کر سکیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’بھاجپا میں شامل ہوکر پی ڈی پی کی غلطی نہیں دہرائیں گے‘

Next Post

۱۹؍اپریل کو چالو ہونے والی کٹرا،سنگلدن سیکشن پر خصوصی وندے بھارت کی کامیاب آزمائش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
کٹرا،سنگلدن سیکشن پر خصوصی وندے بھارت کی کامیاب آزمائش

۱۹؍اپریل کو چالو ہونے والی کٹرا،سنگلدن سیکشن پر خصوصی وندے بھارت کی کامیاب آزمائش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.