جموں//
پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی اہلکار (اگنی ویر) زخمی ہو گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق، کل شام فوج کی جانب سے معمول کی گشت کے دوران زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں فوجی جوان شدید طور پر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمی سپاہی کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے ۔
فوجی ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ کنٹرول لائن کے قریب پیش آیا جہاں دشمن کی جانب سے اکثر بارودی سرنگیں بچھائی جاتی ہیں تاکہ فوجی نقل و حرکت کو نقصان پہنچایا جا سکے ۔