سرینگر//
پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہفتے کے روز مغربی بنگال، تامل ناڈو اور کرناٹک کے وزرائے اعلیٰ کے نام خطوط لکھ کر وقف ترمیمی بل کے موقف پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
محبوبہ نے ہفتے کو ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’’میں نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جی، تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے سٹالن جی اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا جی کو خطوط لکھے ہیں، میں وقف ترمیمی بل کے خلاف ان کے جرات مندانہ اور اصولی موقف کیلئے تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں‘‘۔
پی ڈی پی کی صدر نے کہا’’آج کے ہندوستان میں جہاں کسی بھی قسم کے اختلاف رائے کو مجرمانہ شکل دی جارہی ہے ، ان کی غیر واضح آوازیں تازہ ہوا کی سانس بن کر آتی ہیں‘‘۔
محبوبہ کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا’’جموں کشمیر کے باشندوں کی حیثیت سے جو ملک کا واحد مسلم اکثریتی خطہ ہے ، ہمیں ان تاریک اور مشکل وقتوں میں آپ کے غیر متزلزل موقف سے تسلی اور تحریک ملتی ہے‘‘۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر کی بڑی جماعتوں نے وقف بل کی شدید مخالفت کی ہے اور نیشنل کانفرنس اور اپنی پارٹی نے اس ضمن میں عدلت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔