جموں//
سرینگر،جموں قومی شاہراہ پر واقع چنانی ناشری ٹنل کے اندر ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، جمعے کے روز چنانی ناشری ٹنل کے اندر اس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب ایک تیز رفتار گاڑی نے چھ را ہگیروں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے ۔
حکام نے زخمیوں کی شناخت محمد اشرف، ریفا بی بی زوجہ اشرف، سیدہ بی بی زوجہ واجد، اور عمرہ بیوی زوجہ وسیم احمد، ساکنان سانبہ، کے طور پر کی ہے ۔
عینی شاہدین کے مطابق، حادثے کے دوران گاڑی نے تقریباً ۲۰بھیڑ بکریوں کو بھی کچل ڈالا، جن میں سے بیشتر موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کی نسبت کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔