جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں کشمیر میں آج جو کچھ ہو رہا ہے‘مرحوم مفتی بھی ذمہ دار:ملک

عام آدمی پارٹی کا سرینگر اور جموں میں بی جے پی اور پی ڈی پی کے خلاف احتجاج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-11
in اہم ترین
A A
رکن اسمبلی معراج ملک کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

جموں//
عام آدمی پارٹی نے جمعرات کے روز سرینگر اور جموں میں بی جے پی اور پی ڈی پی کے خلاف احتجاج کیا۔
سری نگر کی پریس کالونی میں پولیس نے عام آدمی پارٹی کے کئی کارکنوں کو احتیاطی طور پر حراست میں لیا۔
اطلاعات کے مطابق، جمعرات کو جموں اور سرینگر میں معراج ملک کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر احتجاج کیا گیا۔
جموں پریس کلب کے باہر عام آدمی پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے بی جے پی اور پی ڈی پی کے خلاف احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ دونوں پارٹیوں کے کارکنوں نے معراج ملک پر حملہ کیا۔
کارکنوں نے کہا کہ ہاتھا پائی میں ملوث بی جے پی اور پی ڈی پی کے ممبرانِ اسمبلی اور کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے ۔
نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی معراج ملک نے کہا کہ اسمبلی میں عوامی مسائل کو حل کرنے کے بجائے غیر ضروری معاملات کو اچھالا جا رہا ہے ۔
ملک نے کہا کہ بی جے پی میرے خلاف ہرزہ سرائی پر اتر آئی ہے ، لیکن میں جموں کے عوام کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ صوبے میں مندروں کے قریب شراب کی دکانوں کو آج تک بی جے پی نے بند کیوں نہیں کرایا۔
ممبر اسمبلی نے کہا کہ بی جے پی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مذہب کا کارڈ کھیل رہی ہے ، لیکن عوام نے اس پارٹی کو مسترد کر دیا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی کو جموں و کشمیر کی سیاست میں آنے کا موقع مرحوم مفتی محمد سعید نے فراہم کیا، لہٰذا وہ بھی مجرم ہیں۔
ملک نے کہا کہ میں مفتی محمد سعید کے بارے میں دیے گئے بیانات پر چٹان کی طرح قائم ہوں، کیونکہ مرحوم لیڈر نے جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو دھوکہ دیا۔ان کے مطابق، آج جو کچھ بھی ہو رہا ہے ، اس میں پی ڈی پی کے سابق لیڈر مفتی محمد سعید کا ہاتھ ہے ۔
ملک نے کہا کہ کل اسمبلی میں بی جے پی اور پی ڈی پی کے ممبرانِ اسمبلی اور ان کے کارکنوں نے مجھ پر حملہ کیا۔
دریں اثنا، سری نگر کی پریس کالونی میں جمعرات کی سہ پہر عام آدمی پارٹی کے کارکن اور لیڈران جمع ہوئے اور معراج ملک کے حق میں نعرے بازی کی۔
اس موقع پر پولیس نے عام آدمی پارٹی کے احتجاج کو ناکام بناتے ہوئے متعدد لیڈران اور کارکنوں کو احتیاطی طور پر حراست میں لے لیا۔
علاوہ ازیں، خطہ پیر پنچال، چناب اور جنوبی کشمیر میں بھی معراج ملک کے حق میں عوام نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مزید دو سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا گیا

Next Post

گاندربل میں کروڑوں روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبظ:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس

گاندربل میں کروڑوں روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبظ:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.