نئی دہلی//آج کے دن 11 سال قبل 20 جون کووراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلا تھا دائیں ہاتھ کے بلے باز کوہلی نے کنگسٹن، جمیکا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ آج اس موقع پر 11 سال بعد کوہلی نے اپنا لیپ ٹاپ کو ان لاک کرکے بے حد خاص فولڈر کو عوامی طور پراوپن کیا اورہندوستانی بلے بازی کی یادوں کو مشترک کیا ہے کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں بہت کامیاب کپتانی کی تھی ٹیسٹ میں 11 سال مکمل کرنے کے بعد، کوہلی نے پیر کو مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کُو ایپ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں ٹیسٹ کرکٹ وابستہ تمام اہم لمحات شامل تھے۔
33 سالہ کھلاڑی نے اپنے کیریئر میں اب تک 101 ٹیسٹ کھیلے ہیں جس میں 49.95 کی اوسط سے 8,043 رنز بنائے ہیں۔ اس میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 254 ناٹ آؤٹ ہے۔ تاہم، کوہلی حال ہی میں خراب فارم سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے آخری بار بنگلہ دیش کے خلاف کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میں سنچری بنائی تھی۔
کوہلی نے اس سال جنوری میں جنوبی افریقہ میں 1-2 سے سیریز ہارنے کے بعد ہندوستان کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑ دی تھی۔ وراٹ 68 میچوں میں 40 جیت کے ساتھ ہندوستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان ہیں۔ وہ صرف گریم اسمتھ، ایلن بارڈر، اسٹیفن فلیمنگ، رکی پونٹنگ اور کلائیو لائیڈ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں چھٹے کامیاب ترین کپتان ہیں۔
اب کوہلی انگلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں نظر آئیں گے جو یکم سے 5 جولائی تک کھیلا جائے گا۔