ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

شمالی ریلوے حکام کا سرینگر سے کٹرا تک ٹرین کے ٹریک کا معائنہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-05
in اہم ترین
A A
کشمیر روٹ کےلئے خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ وندے بھارت ٹرین کی رونمائی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر//
کشمیر کیلئے وندے بھارت ٹرین کے آغاز سے پہلے شمالی ریلوے کے جنرل منیجر اشوک کمار ورما نے جمعہ کے روز سری نگر سے کٹرہ تک اپنے دورے کے دوران اس اسپیشل ٹرین کے ٹریک کا معائنہ کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی۱۹؍اپریل کو اس ٹرین سروس کا افتتاح کریں گے ۔
ذرائع نے بتایا کہ جنرل منیجر اشوک کمار ورما کی قیادت میں ایک ٹیم نے سری نگر سے کٹرا تک ایک ریل کار میں اس خصوصی ٹرین کے ٹریک کا معائنہ کیا۔
ورمانے کہا کہ اس ٹیم نے اس دوران ٹریک کے معائنے کے ساتھ بڑے اسٹیشنوں پر وندے بھارت ٹرین کیلئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔
ریلوے ذرائع نے بتایا’’اعلیٰ عہدیدار نے۱۹؍اپریل کو ہونے والی کشمیر ریل سروس کی افتتاحی تقریب کے لیے کئی ریلوے اسٹیشنوں پر انتظامات کا بھی جائزہ لیا‘‘۔
جنرل منیجر گذشتہ روز ایک روزہ دورے پر سری نگر پہنچے تھے ۔
یہ وندے بھارت ٹرین دہلی سے سری نگر تک کے۸سو کلومیٹر فاصلے کو ۱۳گھنٹوں میں طے کرے گی۔یہ ٹرین شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ سے سری نگر کے درمیان۱۹۰کلو میٹر کے فاصلے کو۳گھنٹوں میں طے کرے گی اور اس دوران یہ ٹرین بعض اہم اسٹیشنوں پر رکے گی۔اس ٹرین کو وادی کشمیر کے سرد موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔
اس ٹرین میں جو کلیدی خصوصیات موجود ہیں ان میں پانی اور بائیو ٹوائلٹ ٹینک کو جمنے سے روکنے کے لیے جدید ترین حرارتی نظام، ویکیوم سسٹمز کے لیے گرم ہوا، اور زیرو زیرو درجہ حرارت میں ہموار آپریشن کے لیے بہتر ایئر بریک کی فعالیت شامل ہیں۔
علاوہ ازیں وندے بھارت ٹرین میں تمام معیاری سہولیات جیسے مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ کوچز، خودکار پلگ دروازے ، اور موبائل چارجنگ ساکٹ بھی موجود ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر کو قومی ریلوے نیٹ ورک سے جوڑ کر یہ ٹرین ادھم پور، سرینگر، بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ پر عالمی معیار کا سفری تجربہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ جغرافیائی اور اقتصادی خلا کو ختم کرنے کیلئے ہندوستان کے عزم کو واضح کرتی ہے ۔
شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا کو دہلی سے جوڑنے والے دو کامیاب راستوں کے بعد شمالی ریلوے زون کے ذریعے چلائی جانے والی یہ خطے کیلئے تیسری وندے بھارت ٹرین ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ ریلوے نے۲۷۲کلو میٹروں پر محیط اودھم پور،سرینگر، بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ کو مکمل کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

Next Post

گاندربل میں نہر سے نوجوان کی لاش برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی

گاندربل میں نہر سے نوجوان کی لاش برآمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.