ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سرینگر عید گاہ میں ’تعمیراتی کام‘ کے پیش نظر نماز عید کی اجازت نہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-30
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
عیدگاہ کو پائین شہر کاجدید ترین پلے گراؤنڈ کے طور پر تیار کیا جائے گا :پولے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۳۰مارچ

جموں کشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ‘درخشاں اندرابی نے آج اعلان کیا کہ جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے اس سال سرینگر کی تاریخی عیدگاہ میں عید کی نماز ادا نہیں کی جائے گی۔

ایک مقامی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے اندرابی نے کہا کہ جموں و کشمیر بھر میں حضرت بل درگاہ اور دیگر آستانوں، مساجد میں باجماعت نماز کے انتظامات کیے گئے ہیں۔” سب سے بڑا اجتماع حضرت بل کے مزار پر ہوگا۔ وقف بورڈ کی جانب سے متعلقہ محکموں کے تعاون سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں“۔

متعلقہ

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

سرینگر کی عیدگاہ روایتی طور پر عید کے بڑے اجتماعات کا مرکزی مقام رہی ہے۔ تاہم، حالیہ برسوں میں، یہ اجتماعات سیکورٹی خدشات اور خراب موسمی حالات کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اعلان کیا تھا کہ اسلامی تعلیمات اور روایات کے مطابق عید الفطر کی اجتماعی نماز عیدگاہ سرینگر میں صبح۰۱بجے ادا کی جائے گی ۔

انجمن کے بیان میں کہا گیا تھا کہ نماز عید سے قبل۹بجے سے میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمرفاروق پیغام عید پر روشنی ڈالیں گے ۔” عوام الناس سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ میرواعظ کے مواعظ حسنہ اور خطاب سے استفادہ حاصل کرنے اور اجتماعی نماز میں شامل ہونے کے لئے بروقت عیدگاہ پہنچنے کی کوشش کریں“۔

انجمن نے امید ظاہر کی ہے کہ حکام نمازِ عید کی پرامن طور پر ادائیگی اور خوش اسلوبی سے انعقاد میں کسی قسم کی مداخلت یا رکاوٹ نہیں ڈالیں گے اور لوگوں کے دینی جذبات اور حقوق کا احترام کریں گے ۔

انجمن نے یہ بات زور دے کر کہی تھی کہ شبِ قدر اور جمعتہ الوداع کے مواقع پر جس طرح نماز کی ادائیگی پر قدغن لگائی گئی تھی، جس سے عوام میں شدید غم و غصہ اور رنج و الم پیدا ہوا، ویسا افسوسناک طرز عمل عید الفطرکے مقدس موقع پر دہرایا نہ جائے ۔

اس دوران سربراہ انجمن میرواعظ کشمیر نے عید کی نماز کے تعلق سے تاریخی عیدگاہ سرینگر کا دورہ کر کے موقع پر انتظامات اور میدان کی حالت کا جائزہ لیا۔ معائنے کے بعد انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ موجودہ خشک موسم کے پیشِ نظر عید کی اجتماعِ نماز بخوبی ادا کی جا سکتی ہے ۔

انجمن نے جموں و کشمیر وقف بورڈ پر زور دیا ہے کہ اس موقع پر تمام لازمی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔ ساتھ ہی عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ عید کی نماز میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے ملی اجتماعیت ، وحدت اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اورعید کی نماز کیلئے اپنی جائے نماز ساتھ لے کر آئیں۔

خراب موسم کی صورت میں عید الفطر کی نمازجامع مسجدسرینگر میں طے شدہ پروگرام کے مطابق ادا کی جائیگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات

Next Post

جموں و کشمیر میں شوال کا چاند نظر آ گیا، عید الفطر کل ہوگی: مفتی اعظم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری
اہم ترین

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

2026-07-25
ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2026-07-25
’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘
اہم ترین

’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘

2026-07-25
ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات

2026-07-25
پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا
اہم ترین

پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا

2026-07-25
’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

حکومت جموں و کشمیر کو فلم سازوں کی پسندیدہ منزل بنانے کیلئے  پُرعزم:وزیرا علیٰ

2026-07-25
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

پرہ کے خلاف استحقاق شکنی معاملے کی سماعت۷؍اگست تک ملتوی

2026-07-25
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

امرناتھ یاترا آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان

2026-07-25
Next Post
حج ۲۰۲۲:وقوف عرفہ ۸ جولائی کو ہوگا‘

جموں و کشمیر میں شوال کا چاند نظر آ گیا، عید الفطر کل ہوگی: مفتی اعظم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.