نئی دہلی//راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑنے آج کانگریس کے چیف وہپ جے رام رمیش کی طرف سے خصوصی استحقاق کی خلاف ورزی کی تجویز کے نوٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ وزیر داخلہ کے خلاف توہین آمیز ، بدلے کی کارروائی اور میڈیا میں بحث کے لئے ہے ۔
صبح ضروری دستاویزات ایوان میں رکھے جانے کے بعد مسٹر دھنکڑ نے ایوان کو بتایا کہ مسٹر شاہ کے بیان سے کسی کے استحقاق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے اس لئے یہ نوٹس مسترد کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں کوریج حاصل کرنے کی جلد بازی میں مراعات سے متعلق ضابطے کی خلاف ورزی کی گئی ہے جو کہ افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کو اراکین کی ساکھ خراب کرنے کا پلیٹ فارم نہیں بننے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں نوٹس پر کافی بحث ہوئی ہے ۔ اس کی مزید تشہیر نہ کی جائے ۔ بالآخر، یہ اسپیکر یا ایوان کو فیصلہ کرنا ہے لیکن اس پر وسیع بحث ہوئی ہے ۔
ایوان کے چیئرمین نے کہا "میرے خیال میں کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے ۔ سچائی کی پوری طرح پیروی کی گئی ہے ، جس کی تصدیق معزز اراکین کے پاس موجود دستاویز سے ہوتی ہے اور ایسی صورت حال میں، میں وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف استحقاق کے سوال سے متعلق اس نوٹس کو قبول کرنے کے لیے خود سے متفق نہیں ہو سکتا۔”
چیئرمین نے کہا کہ ایتھکس کمیٹی کو ممبران کے طرز عمل سے متعلق نئے رہنما اصول وضع کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے گھنشیام تیواری کو نئے رہنما اصول طے کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ مسٹر دھنکڑنے کہا "اخلاقی کمیٹی کے چیئرمین ایک معزز ایم پی گھنشیام تیواری ہیں۔ میں اخلاقیات کمیٹی کو ایس بی چوہان کمیٹی برائے اخلاقیات کی رپورٹ کو دیکھنے اور تکنیکی ترقی اور سوشل میڈیا کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کو مدنظر رکھنے اور اراکین کے لیے نئے رہنما خطوط تیار کرنے کا کام سونپ رہا ہوں۔”