جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

پروفسیر عبدالغنی بٹ‘ شبیر شاہ ‘ مسرت عالم‘مشتاق اسلام کی رہائش گاہوں پر پولیس کے چھاپے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-27
in اہم ترین
A A
کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

’کارروائی کا مقصد جموں و کشمیر میں علیحدگی پسند اور دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کی باقیات کو ختم کرنا ہے‘
سرینگر//
جموںکشمیر پولیس نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے ) کے تحت درج مقدمات کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر سری نگر اور سوپور میں متعدد مقامات پر تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔
پولیس کے مطابق یہ مقدمات کالعدم تنظیموں سے متعلق ہیں جن میں جموں و کشمیر مسلم کانفرنس (بٹ گروپ)، جموں و کشمیر مسلم لیگ (مسرت عالم گروپ) اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (شبیر شاہ گروپ) شامل ہیں۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سری نگر پولیس نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے ) کے تحت درج مقدمات کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر سری نگر اور سوپور میں متعدد مقامات پر تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔
ترجمان نے کہا’’یہ مقدمات کالعدم تنظیموں سے متعلق ہیں جن میں جموں و کشمیر مسلم کانفرنس (بٹ گروپ)، جموں و کشمیر مسلم لیگ (مسرت عالم گروپ) اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (شبیر شاہ گروپ) شامل ہیں‘‘۔
ان کا بیان میں کہنا تھا’’یہ تلاشیاں مذکورہ کالعدم تنظیموں کے مشتبہ ارکان کے سلسلے میں اور پولیس اسٹیشن راج باغ، سرینگر میں ایف آئی آر نمبر۲۰۲۴/۱۵ میں یو اے پی اے کی دفعہ ۱۰‘۱۳؍اور آئی پی سی کی دفعہ ۱۲۱پولیس اسٹیشن صدر میں درج ایف آئی آر نمبر۲۰۲۴/۰۴یو اے پی اے کی دفعہ۱۰‘۱۳؍اور پولیس اسٹیشن شہید گنج میں یو اے پی اے کی دفعہ ۱۰‘۱۳کے تحت درج ایف آئی آر نمبر ۲۰۲۴/۰۳؍ اے کے تحت تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لیے لی گئیں‘‘۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ چھاپے پروفیسر عبدالغنی بٹ ولد حبیب اللہ بٹ کی بٹ محلہ بوٹنگو سوپور اور وزیر باغ راج باغ سری نگر میں واقع رہائش گاہوں پر ایک ساتھ مارے گئے ۔انہوں نے کہا کہ شبیر احمد شاہ کی رہائش گاہ پر بھی ایف آئی آر نمبر۲۰۲۴/۴کے تحت تلاشی لی گئی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی آر نمبر۲۰۲۴/۳کے سلسلے میں سری نگر میں سات مقامات پر تلاشی لی گئی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ رکھنے والے افراد کو ٹارگیٹ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ ان افراد میں مسرت عالم بٹ ولد عبدالمجید ساکن زینہ دار محلہ حبہ کدل،مشتاق احمد بٹ عرف گوگا ولد غلام قادر ساکن بٹہ مالو، غلام نبی وگے ولد عبدالسلام ساکن خانیار،فیروزاحمد خان ولد عبدالغنی خانیار،محمد نذیر خان ولد عبدالغفار ساکن کولی پورہ خانیار، حکیم عبدالرشید ولد غلام رسول ساکن بوٹہ کدل لال بازار اور جاوید احمد منشی عرف بل پاپا ولد غلام احمد ساکن میتھن چھانہ پورہ کے طورپر کی گئی ہے ۔
بیان کے مطابق یہ تلاشیاں سری نگر میں این آئی اے ایکٹ کے تحت نامزد معزز خصوصی جج سے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد انجام دی گئیں۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ قانونی طریقہ کار کے مطابق، تمام تلاشیاں ایگزیکٹو مجسٹریٹ اور آزاد گواہوں کی موجودگی میں لی گئیں۔انہوں نے کہا’’تحقیقات کا مقصد جموں و کشمیر میں علاحدگی پسند اور دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کی باقیات کو ختم کرنا ہے اور اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی شناخت اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنا ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں۲۷مارچ کی شام تک برف و باراں کا امکان

Next Post

فوجی کمانڈر کا راجوری میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
شمالی کمان کے سربراہ کی ایل او سی پر تعینات فورسز کی تیاریوں کا جائزہ

فوجی کمانڈر کا راجوری میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.