جمعہ, ستمبر 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’جموں کشمیر میں۲۰۱۹سے بے روزگاری کی شرح میں کمی درج کی گئی ہے‘

یو ٹی میں ۲۰۱۹۔۲۰ میں بے روزگاری کی شرح۷ء۶فیصد تھی جو۲۰۲۳۔۲۴میں کم ہوکر۱ء۶فیصد رہ گئی ہے :حکومت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-16
in اہم ترین
A A
’جموں کشمیر میں۲۰۱۹سے بے روزگاری کی شرح میں کمی درج کی گئی ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این سی اور بھاجپا کا ایک دوسرےکیخلاف احتجاج

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

جموں//
جموں کشمیر حکومت کا کہنا ہے کہ یونین ٹریٹری میں سال۲۰۱۹کے بعدسے بے روزگاری کی شرح میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے ۔
حکومت نے کہا کہ جموں کشمیر میں۲۰۱۹۔۲۰ میں بے روزگاری کی شرح۷ء۶فیصد تھی جو۲۰۲۳۔۲۴میں کم ہوکر۱ء۶فیصد رہ گئی ہے ۔
ایوان میں ہفتے کے روز نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور رکن اسمبلی مبارک گل کے بے روزگاری پر پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں زراعت، دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر جاوید احمد ڈار نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ۲۰۱۹۔۲۰میںبے روزگاری کی شرح۷ء۶فیصد سے کم ہو کر۲۰۲۳۔۲۴میں۱ء۶فیصد رہ گئی ہے ۔
حکومت نے اقتصادی جائزہ۲۰۲۵کا حوالہ دیا جو اتار چڑھاؤ کے ساتھ بے روزگاری کی شرح میں مجموعی طور پر مثبت رجحان کو ظاہر کرتا ہے ۔
اس سروے کے مطابق جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح۲۰۲۰۔۲۱میں۹ء۵فیصد‘۲۰۲۱۔۲۲میں ۲ء۵فیصد اور۲۰۲۲۔۲۳میں۴ء۴فیصد رہی جبکہ۲۰۲۳۔۲۴میں تھوڑا سا بڑھ کر۱ء۶فیصد ہو گئی۔
ڈار نے کہا’’یہ بہتری لیبر فورس کی شرکت کی شرح (ایل ایف پی آر) اور ورکر پاپولیشن ریشو (ڈبلیو پی آر) میں بھی ظاہر ہوئی ہے جو کہ سال۲۰۲۳؍اور ۲۰۲۴میں بالترتیب۳ء۶۴فیصد اور۴ء۶۴فیصد تک بڑھ گئی ہے جس سے جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے ۔
وزیر نے یہ جانکاری بھی فراہم کی کہ روزگار کو فروغ دینے کیلئے گذشتہ دو برسوں کے دوران جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن (جے کے پی ایس سی) اور جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کے ذریعے کل۱۱ہزار۵سو۲۶؍امیدواروں کی بھرتیاں عمل میں لائی گئیں جن میں سے۲ہزار ایک سو۷۵بھرتیاں جے کے پی ایس سی جبکہ۹ہزار۳سو۵۱؍امیدواروں کی بھرتیاں جے کے ایس ایس بی نے عمل میں لائیں۔
دریں اثنا مبارک گل نے اسمبلی کے باہر نامہ نگاروں کو بتایا’’میں نے حکومت کو بے روزگاری کو دور کرنے کیلئے دو تجاویز پیش کیں ایک یہ کہ مختلف محکموں میں خالی پڑی اسامیوں کو تیز بنیادوں پر پُر کیا جانا چاہئے اور دوسری یہ کہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار سے متعلق مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں بھی مکمل جانکاری فراہم کی جانی چاہیے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارشوں سے کشمیر میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں:بدھوری

Next Post

وادی کے پہاڑی ‘کچھ میدانی علاقوں میں تازہ برف باری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘
اہم ترین

این سی اور بھاجپا کا ایک دوسرےکیخلاف احتجاج

2026-09-03
گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
۲۰۲۵ میں سرکاری اداروں کے خلاف بدعنوانی کی۷۰ہزار سے زائد شکایات موصول
اہم ترین

۲۰۲۵ میں سرکاری اداروں کے خلاف بدعنوانی کی۷۰ہزار سے زائد شکایات موصول

2026-09-03
۲۰۲۵ میں سرکاری اداروں کے خلاف بدعنوانی کی۷۰ہزار سے زائد شکایات موصول
اہم ترین

جموں کشمیر کے آر ٹی آئی پورٹل پر۱۹ ماہ میں ۶۵ہزار درخواستیں موصول

2026-09-03
سرینگر میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ دہشت گرد معاونین کے گھروں پر چھاپے:پولیس
اہم ترین

کشتواڑ عصمت دری و موت کا معاملہ‘مرکزی ملزم کے گھر پر چھاپہ

2026-09-03
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

اننت ناگ میں چٹان گاڑی پر گرنے سے سیاح جاں بحق

2026-09-03
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

نمبر پلیٹ ماسکنگ کے خلاف پولیس  کی کارروائی‘۱۵۰  زائد گاڑیاں ضبط

2026-09-03
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

جعلی ٹیچر کی تقرری کے معاملےمیں پانچ افراد کے  خلاف چارج شیٹ داخل

2026-09-03
Next Post
وادی کے پہاڑی علاقوں میں برف باری‘ میدانی علاقوں میں بارشیں

وادی کے پہاڑی ‘کچھ میدانی علاقوں میں تازہ برف باری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.