سرینگر//
جموںکشمیر میں جمعے کی دوپہر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
زلزلے کا مرکز افغانستان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت۰ء۵ریکارڈ کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ افغانستان‘ تاجکستان کے سرحدی علاقے میں جمعے کی دوپہر دو بجکر۵۲ منٹ پر زلزلہ آیا جس کے جھٹکے جموں وکشمیر میں بھی محسوس کئے گئے ۔
زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم فی الوقت کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت۰ء۵ ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی۱۸۰کلو میٹر تھی۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔