لاہور//
سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے لیے انگلش کاؤنٹی گلوسسٹرشائر سے معاہدہ کرلیا۔ عامر کو ہم وطن نسیم شاہ کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ گلوسسٹرشائر کاؤنٹی کے اعلامیے کے مطابق سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے بقیہ میچز کے لیے کاؤنٹی کو دستیاب ہوں گے۔
خیال رہے کہ نسیم شاہ اس سے قبل کاؤنٹی ٹیم کا حصہ تھے، وہ فیملی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان آئے جس کے بعد انہیں قومی کیمپ میں طلب کرلیا گیا تھا اور پھر وہ کاؤنٹی ٹیم کو دوبارہ جوائن نہیں کرسکتے تھے۔ محمد عامر اس سے قبل فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی گلوسسٹرشائر کی جانب سے نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر کھیل چکے ہیں۔ محمد عامر تین سال بعد ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں ایکشن میں ہوں گے، آخری مرتبہ انہوں نے 2019ء میں کاؤنٹی ٹیم ایسیکس کی نمائندگی کی تھی۔