منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کٹھوعہ ہلاکتوں اور گلمرگ فیشن شو پر اسمبلی میں ہنگامہ آرائی

گلمرگ شو کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی:ا یتو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-11
in اہم ترین
A A
خلاف ورزی کے مرتکب پرائیوٹ اسکولوں کے خلاف اب کارروائی ہوگی :وزیر تعلیم

Sakeena

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

جموں//
جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پیر کے روز کٹھوعہ شہری ہلاکتوں اور گلمرگ فحش فیشن شو پر ہنگامہ خیز مناظر دیکھے گئے ۔
ایوان میں پیر کی صبح جوں ہی سوالات کا سیشن شروع ہوا تو ارکان اسمبلی اپنی نشستوں سے کھڑے ہوئے اور بلاور شہری ہلاکتوں پر بحث کا مطالبہ کیا۔
اس دوران بنی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر رامیشور سنگھ‘ جن پر ہفتے کو حملہ ہوا‘نے ایوان کے وسط میں جانے کی کوشش کی تاہم وہاں تعینات مارشلز نے انہیں روکا۔
اس ہنگامہ آرائی کے دوران اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے بار بار ارکان اسمبلی کو خاموش ہونے اور اپنی سیٹوں پر بیٹھنے کی ہدایت دی لیکن انہوں نے اپنا احتجاج جاری رکھا۔
ایوان میں مسلسل خلل کی وجہ سے انہوں نے کہا’ایوان بلاور قتل پر بحث نہیں کرسکتا کیونکہ یہ اسمبلی کے دائرہ اختیار سے باہر ہے ‘‘۔
راتھر نے جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن ایکٹ ۲۰۱۹کے سیکشن ۳۲کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اور عوامی نظم ونسق اسمبلی کے دائرہ سے باہر آتے ہیں۔
اسپیکر نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے پہلے ہی اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔
راتھر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی گلمرگ فیشن شو کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پر بحث نہیں کی جا سکتی کیونکہ زیر تفتیش معاملات ایوان میں نہیں اٹھائے جا سکتے ۔
اسپیکر نے کہا کہ ایوان بنی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر رامیشور سنگھ پر ہوئے حملے کی مذمت کرتا ہے اور اس کی مکمل انکوائری ہونی چاہئے ۔
واضح رہے کہ کٹھوعہ کے بلاور میں ہفتے کو تین شہریوں کی لاشیں بر آمد کی گئیں جو ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے دوران لاپتہ ہوئے تھے ۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔
ادھر اتوار کے گلمرگ میں ایک فیش شو منعقد ہوا جس پر یہاں سیاسی، مذہبی اور سماجی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔وزیر اعلیٰ نے اس کا نوٹس لے کراس شو پر تحقیقات کا حکام دیا ہے ۔
ادھرصحت اور تعلیم کی وزیر سکینہ یتو نے گلمرگ فیشن شو کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شو کے ذمہ داروں کے خلاف کڑی کارروائی ہوگی۔
ایتو نے کہ اس قسم کی چیزیں ماہ رمضان المبارک میں ہی نہیں بلکہ کسی دوسرے مہینے میں نہیں ہونی چاہئے ۔
وزیر صحت نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
ایتو نے کہا’’گلمرگ میں جو ہوا وہ غلط ہے ماہ رمضان کا متبرک مہینہ چل ہے اس میں ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا بلکہ کسی دوسرے مہینے میں بھی نہیں ہونا چاہئے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’وزیر اعلیٰ نے اس میں تحقیقات کا حکم دیا ہے جو ذمہ دار ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی‘‘۔
ایک سوال کے جواب کے ایتو نے کہا’’کوئی اس پر سیاست کرے یا نہ کرے لیکن یہ غلط ہوا ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے ‘‘۔
کٹھوعہ واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’بہت دکھ کی بات ہے لوگ دعویٰ کرتے ہیں اب یہاں یہ نہیں ہوتا ہے وہ نہیں ہوتا ہے لیکن جب ایسا ہوتا ہے تب بہت دکھ ہوتا ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر اور جموں میں پی ایچ ای عارضی ملازموں کااپنے مطالبوں کو لے کر احتجاج

Next Post

پانپور میں نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی

پانپور میں نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.